Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 21, 2020

ضلع مجسٹریٹ کی تاجروں و دکانداروں کے ساتھ کی میٹنگ۔۔۔

جون پور (نماٸندہ)۔/اتر پردیش /صداٸے وقت /٢١ جولاٸی ٢٠٢٠
================================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے منگل کے روز بیوپار منڈل کے عہدیداران کے ساتھ عوامی سماعت ہال میں میٹنگ کی۔میٹنگ کے دوران بیوپار منڈل کے عہدیداران نے ضلع میں دکانوں کے کھولنے کیلئے ایک گھنٹہ اضافہ کرنے اور چشمہ کی دکانوں کو روزانہ کھولنے کی مانگ کی جس پر ڈی ایم نے بیوپاریوں کی مانگ کر جلد فیصلہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔

ضلع مجسٹریٹ نے بیوپار منڈل کے عہدیداران کو بتایا کہ اگر کوئی بھی دکاندار معاشری فاصلے پر عمل نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔انھوں نے چائے کے دکانداروں کو ہدایت دیا کہ وہ10سے5بجے تک ہی دکانوں کو جھول سکتے ہیں۔ہوٹل اور ریسترا مالکان کو ہدایت جاری کیا کہ شام 5کے بعد ہوم ڈلیور ی کرانے کی چھوٹ دی جاتی ہے۔انھوں ن ے سی آر او ڈاکٹر سنیل کمار کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ طے کرائیں کہ ایسے دکاندار جن کے گھر کوئی بھی کورونا مثبت مریض ہو،وہ دکان نہیں کھول سکے۔انھوں نے بغیر ماسک کے گھروں سے نکلنے والوں کے خلاف ٹیم بنا کر کاروائی کرنے کی ہدایت دیا۔انھوں نے ضلع کے شہریوں سے اپیل کیا کہ کورونا وبا کے مدنظر مذہبی مقامات پر نہ جا کر گھروں میں ہی عبادت کریں اور معاشرتی دوری پر عمل کرتے ہوئے سینٹایزر کا استعمال کریں۔