Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 4, 2020

کانگریسی رہنما و معروف سماجی کارکن محمد شاہد شاداب کی ہیومن راٸٹ آرگناٸزیشن نے کی عزت افزاٸی۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت .
==============================
پھولپور۔۔اعظم گڑھ کے کانگریسی رہنما و معروف سماجی کارکن محمد شاہد شاداب کو اس کورونا کے دوران ان کی خدمات کے اعتراف میں تنظیم براٸے انسانی حقوق ان کی حوصلہ افزاٸی کرتے ہوٸے اعزاز سے نوازا ۔

ہیومن راٸٹ تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں سی او پھولپور نے ٹرافی و توصیفی سند دیکر محمد شاہد شاداب کی عزت افزاٸی کی۔
واضح ہو کہ محمد شاہد شاداب نے لاک ڈاٶن کے دوران اور جاجت مندوں کو راشن پیکٹ اور کورونا واٸرس سے حفاظت کے لٸے عوام کے ساتھ پولیس اہل کار و دیگر  ملازمین کو سینیٹاٸزر و فیس ماسک تقسیم کرتے رہے اور عوام کو بیدار کرنے کے لٸے غریب بستیوں میں جاکر کورونا سے بچنے کے طریقے بھی بتاتے رہے۔۔
ان کی اس عزت افزاٸی سے علاقے کے عوام کافی خوش ہیں۔