Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 3, 2020

جوانٹس ‏انٹرینس ‏ٹیسٹ ‏،( ‏جے ‏ای ‏ای ‏).جے ‏ای ‏ای ‏ایڈوانس ‏اور ‏بیٹ ‏اور ‏نیٹ ‏کے ‏امتحانات ‏ایک ‏بار ‏پھر ‏ملتوی۔

حکومت نے جوائنٹ اینٹرنس ایکزام (جے ای ای) مینس یکم سے چھ ستمبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جے ای ای ایڈوانس ایکزام 27 ستمبر کو کرایا جائے گا جبکہ قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) 13ستمبر کو کرایا جائے گا۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع /٣ جولاٸی ٢٠٢٠۔
===============================

حکومت نے جوائنٹ اینٹرنس ایکزام (جے ای ای) مینس یکم سے چھ ستمبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جے ای ای ایڈوانس ایکزام 27 ستمبر کو کرایا جائے گا جبکہ قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ) 13ستمبر کو کرایا جائے گا۔
ان امتحانات کے تاریخوں کا اعلان کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے کہاکہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ تمام طلبا لگن، سخت محنت اور اعتماد کے ساتھ امتحانات دیں گے۔ کورونا وبا کے پیش نظر ٹوئٹ نیٹ امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔ یہ امتحان پہلے 26جولائی کو ہونے والا تھا۔