Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 3, 2020

چین سے کشیدگی کےدرمیان لیہہ پہنچے وزیراعظم مودی، نیمو پوسٹ پرسیکورٹی حالات کو لےکرتبادلہ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی کے سفر کے دوران چین آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے ان کے ساتھ ہیں۔ اس دورے پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نہیں ہیں۔

نٸی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع /٣ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
چین کے ساتھ سرحدی تعطل  اور چینی فوج کے ساتھ بات چیت کے درمیان وزیر اعظم نریندر مدی جمعہ کی صبح لیہہ لداخ پہنچے۔ وزیر اعظم نے یہاں زمینی حالات کا جائزہ لیا اور نیمو پوسٹ کے بارے میں بھی اطلاع دی۔ 
وزیر اعظم نریندر مودی کے سفر کے دوران چین آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے ان کے ساتھ ہیں۔ اس دورے پر وزیردفاع راجناتھ سنگھ وزیر اعظم مودی کے ساتھ نہیں ہیں۔ 15 جون کو لداخ میں ہوئے تشدد کے بعد سیکورٹی معاملوں کی کابینہ کمیٹی کے ایک رکن کا یہ پہلا سفر ہے، جہاں چینی فوجیوں کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں 20 فوجی شہید ہوئے تھے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے ذریعہ لیہہ کا سفر منسوخ کرنے کے کچھ ہی دن بعد وزیر اعظم لیہہ دورے پر گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس کا انتظار کر رہی تھی کہ چینی فوج کمانڈر سطح کی تین مرحلے کی بات چیت کے دوران کئے گئے وعدوں پر کھرا اترے گی یا نہیں۔ اس کے بعد ہی وزیر اعظم کا دورہ ہوگا۔
اس دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوٸے وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کا حوصلہ تو اس پہاڑی اونچاٸی سے بھی زیادہ ہے جس اونچاٸی پر آپ ہیں۔۔انھوں نے کہا کہ ماں صرف دو ہیں ایک ” بھارت ماتا “ دوسری وہ جنھوں نے آپ جیسے جانباز سپوتوں کو جنم دیا ۔