Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 10, 2020

جونپور۔۔بھدیٹھی معاملہ ‏میں ‏یوگی ‏سرکار ‏نے ‏ایکطرفہ ‏کارواٸی ‏کرتے ‏ہوٸے ‏گینگیسٹر ‏کے ‏بعد ‏اب ‏این ‏ایس ‏اے ‏بھی ‏لگا ‏دیا۔


جونپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / 10 جولائی ، 2020۔
==============================
 جونپور  ریاستی حکومت کی ہدایت پر تھانہ سرائےخواجہ حلقہ میں واقع گاؤں بھدھیٹھی کانڈ کے میں ضلعی پولیس نے این ایس اے ( راسوکا) تمام ملزمان پر لگا دیا ہے   جس میں سماج وادی پارٹی کے رہنما جاوید صدیقی سمیت 57 نامزد اور 20 نامعلوم افراد کے خلاف  قانون کا قہر برسایا اور این ایس کے تحت کارواٸی کی۔
                   جاوید صدیقی 

واضح ہو کہ  گذشتہ ماہ 9 جون کو سرائے خواجہ تھانہ علاقے کے بھڈیٹھی گاؤں میں معمولی تنازعہ کے بعد جاوید صدیقی سمیت ساٹھ سے زیادہ افراد کو دلت بستی میں آتش زنی اور حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور متعدد افراد کے خلاف گینگسٹر کی کارروائی بھی کی گٸی تھی  جس میں جاوید صدیقی کا نام بھی شامل تھا۔  آج  حکومت کے حکم کے بعد  ضلعی انتظامیہ نے این ایام اے کا اطلاق کرکے یہ واضح کردیا کہ ان کی حکومت اس معاملے کو کسی بھی طرح سے ہلکے  میں نہیں لے گی اور اسے اپنے سیاسی مفاد کے استعمال  میں لانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔  اس وقت اس معاملے میں بہت  سیاست ہورہی تھی  جہاں جاوید صدیقی کی گرفتاری پر اپوزیشن نے بہت سے سوالات اٹھائے تھے ، پھر انہوں نے اس معاملے کی اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔  اس وقت جاوید صدیقی پر این ایس اے لگنے کی وجہ سے ، ضلع کے سیاسی گلیاروں  میں بہت سر  گرمی ہے۔
بھدیٹھی کانڈ کو لیکر جمیعتہ علماہ ہند و جماعت اسلامی کا مشترکہ وفد بھی ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی جونپور سے ملا تھا جس میں وفد نے انصاف کے تقاضے کے تحت مطالبہ کیا تھا کہ بھدیٹھی کانڈ میں ایک طرفہ کارواٸی نہ کی جاٸے اور کسی بے گناہ کو ملزم نا بنایا جاٸے تاہم کسی بھی گنہگار کو بخشا نہ جاٸے ۔مگر ابھی تک انتظامیہ نے صرف مسلمانوں کے خلاف کارواٸی جاری رکھی ہے اور اب انتہا کرتے ہوٸے سبھی ملزمان پر نیشنل سیکورٹی ایکٹ کی سنگین دفعہ لگا دی گٸی ہے۔