Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 19, 2020

مولانا متین الحق اسامہ قاسمی ایک بےباک ملی قائد تھے: مولانا بدر الدین اجمل

اس دور میں مولانا متین الحق اسامہ قاسمی جس حکمت و بے باکی سے ملی قیادت کا فریضہ انجام دے رہے تھے وہ آپ ہی کا حصہ تھا۔
 صداٸے وقت ۔پریس نوٹ /١٩ جولاٸٕ ٢٠٢٠
============================
حضرت مولانا متین الحق قاسمی رحمۃ اللہ علیہ کے اچانک سانحہ ارتحال نے ملت اسلامیہ ہند کو سکتے کی کیفیت سے دوچار کر دیا ہے کیونکہ قحط الر جال کے اس دور میں آپ جس حکمت و بے باکی سے ملی قیادت کا فریضہ انجام دے رہے تھے وہ آپ ہی کا حصہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار مولانا بد ر الدین اجمل القاسمی، چیئر مین مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ایس آر سی)، ممبئی و رکن پارلیمنٹ نے اپنے تعزیتی پریس نوٹ میں کیا۔
مولانا اجمل نے مزید فرمایا کہ جمعیۃ علمائے ہند کے پلیٹ فارم سے ہم نے ایک لمبے عر صے تک ساتھ کام کیا جہاں آپ کی ولولہ انگیزی قابل دید اورنئی امیدوں کو جنم دینے والی تھیں۔ آپ ہمارے ادارے مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے خیر خواہوں میں سے تھے اور یہاں فضلائے مدارس کے لئے جاری دو سالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے زبردست حامی بھی تھے اور اس کورس کوآپ نے اپنے ادارے میں بھی شروع کروادیا تھا۔