Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 10, 2020

گھبراہٹ ‏، ‏بے ‏چینی ‏، ‏بے ‏خوابی ‏( ‏نید ‏نہ ‏آنا ‏)، ‏اعضإ ‏شکنی ‏و ‏قنوطیت ‏کا ‏شافی ‏یونانی ‏علاج۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

از / حکیم شاہدبدرفلاحی /صداٸے وقت ۔
==============================
"......حکیم صاحب رمضان المبارک میں پورے ماہ میرا معمول تھا کہ میں پوری رات جاگتا تھا نماز تراویح کے بعد ایک گھنٹہ سیروتفریح... کھانا پینا...احباب کو فون کرنا...اسکے بعد تلاوت، عبادت، مطالعہ، لکھنا پڑھنا... پھر سحری...اور نماز فجر پڑھکر جو سوتا تھا تو ظہر کے وقت ہی اٹھتا تھا لاک ڈاؤن کیوجہ سے کوئی دوسری مصروفیت بھی نہیں تھی... میں شبلی ڈگری کالج اعظم گڑھ میں لکچرر ہوں...کالج بند ہے۔۔۔ لیکن۔۔۔عید کے بعد...نہ تو رمضان المبارک جیسی راتیں ہیں نہ ویسا پر سکون دن۔۔۔اب پریشانی یہ ہے کہ مجھے پوری رات نیند نہیں آتی....بس یونہی جاگتا رہتا ہوں... دوسروں کو سوتا دیکھکر طبیعت جھنجھلا جاتی ہے...اور...دن میں بارہا چاہا کہ سوجاؤں...کچھ غنودگی آئی.... تب تک کسی کا فون آگیا...یا بچوں نے لڑائی کرلی...اور نیند غائب...اور اب تو حال یہ ہے کہ اندر سے کمرہ بند کرلیا اے،سی آن کرلیا، موبائل آف کردیا، بیوی کو چند ہدایات دیکر سونے چلا گیا...بس بستر پر گھنٹوں کروٹیں بدل بدل کر تھک گیا... لیکن نیند جانے کہاں چلی گئی... عید بعد...جب کئی دن...اور کئی راتیں گزر گئیں...تب جاکر میں نے ایک MD ڈاکٹر سے رجوع کیا...انھوں نے دوائیں دیں... ان دواؤں کے استعمال سے نیند آتی... میں سویا بھی ۔لیکن سوکر اٹھنے کے بعد نہ تو طبیعت ہشاش نہ ہی چہرے پر بشاشت نہ ہی چستی پھرتی...بوجھل بوجھل طبیعت، عجیب سی سرمستی... اب میں نے طے کررکھا ہے کہ ایلوپیتھ سے کچھ نہیں .. صرف جڑی بوٹی سے ہی علاج کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔
۸/ جون ۲۰۲۰ صبح دواخانہ کھلنے سے پہلے ہی وہ باہر کھڑے تھے....کمہلا یا چہرہ... پژ مردہ آنکھیں...ہذیانی کیفیت۔ عمر کوئی 45 سال۔ اسسٹنٹ پروفیسر....میں نے یقین دلایا کہ آپ قطعاً پریشان نہ ہوں۔ اسکا سبب صرف دماغی خشکی ہے۔ میں صرف ایک سفوف دونگا۔ اسکو صبح و شام۔ ایک ایک چمچہ کھانا ہے...آہستہ آہستہ دماغی خشکی دور ہو جائے گی... اور آپ پھر سے پہلے والی پرسکون نیند سوئیں گے۔انشاءاللہ۔
میں نے ایک چھوٹے سے ڈبے میں پیک اپنا بنایا ہوا سفوف دیا۔ اور۔ کہا ایک چمچہ صبح و شام کھانے کی ہدایت کی۔ مریض نے تعجب کے ساتھ میری طرف دیکھا... بس اتنی سی دوا مجھے پریشانی بہت ہے۔ نیند نہیں آرہی ہے طبیعت میں چڑ چڑاپن بہت ہے...جسم کے اعضاء جیسے بالکل ٹوٹ رہے ہیں...بھوک غائب ہے...اجابت بھی صاف نہیں ہو رہی ہے...حد درجہ ضعف و نقاہت... سر میں درد ہے... میرے دل کی عجیب کیفیت ہے۔۔۔ میں نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا... آپ یہ دوا لے جائیں۔ اور استعمال کریں... کل رات میں عشاء بعد کھانے کی دسترخوان پر تھا کہ موبائل کی گھنٹی بجی۔۔۔
"....حکیم صاحب۔ وہ دوا تھی کہ جادو کی پڑیا.... جب آپ نے مجھے دوادی تھی... اس وقت مجھے لگ رہا تھا کہ یاتو آپ میرا مرض نہیں پکڑ نہیں پارہے ہیں.... یا یہ بیماری آپ کے بس کی نہیں... بس مجھےٹالنے کیلئے ہی آپ نے محض سوروپیہ کی ایک دوا پکڑا دی.... میں نے اس دن بے دلی کے ساتھ۔ ایک چمچہ صبح۔ایک چمچہ شام کھالیا۔۔۔اسکے اگلے دن بھی ایک چمچہ صبح/ ایک چمچہ شام کو کھالیا... اور پھر سونے کی نیت سے لیٹ گیا۔ مجھے جانے کب نیند آگئی...بیوی نے بھی یہ سوچ کرکہ عرصہ بعد سوئے ہیں.اسلئے جگایا نہیں... پھر جب اس سے نہیں رہا گیا تو مجھے جگایا...اس وقت صبح کے آٹھ بج رہے تھے۔ میری نماز فجر فوت ہو چکی تھی...جسکا مجھے افسوس ہے... میں نے بھرپور ناشتہ کیا... اور پھر سو گیا...ظہر کے وقت نیند کھلی.. نماز وطعام کے بعد پھر سوگیا۔ تو عصر کے وقت اٹھا۔ طبیعت ماشاءاللہ بالکل ہشاش بشاش۔۔۔
دل نے مجبور کیا کہ آپ کو شکر یہ کا فون کروں... لیکن کیا اب ایسے ہی دن رات سوتا رہوں گا...؟
میں نے اللہ کا شکر ادا کیا... اور کہا کہ نہیں... اب آپ معمول کے مطابق ہی سوئیں گے یہ نیند کا پچھلا کوٹا پورا ہوا....
۔۔۔یہ سفوف پچھلے پندرہ سالوں سے میرا معمول مطب ہے،۔ ۸۰ سال کے بوڑھے جو... بیس، پچیس سالوں سے نیند کی دوا کھائے بغیر نہیں سو پاتے تھے... اس دوا کے استعمال سے پر سکون نیند سوئے ہیں۔ جہاں نیند نہ آنے کا سبب دماغی خشکی ہے، اس دوا سے ضرور شفا ملتی ہے۔
آج دنیا بھری پڑی ہے Anxiety، ڈپریشن، بے خوابی گھبراہٹ، قنوطیت... کے شکار مریضوں سے... ایسے مریض در، در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں... نیند کی گولیاں... کھا کھا کر عادی ہوچکے ہیں۔۔ اور ہمارے B.U.M.S اطباء۔ اپنی یونانی طب کے لعل وگہر چھوڑکر انھیں ٹھیکروں کو گلے لگا رہے ہیں۔۔
یہ سفوف بنائیں.... اور خلق خدا کو فائدہ پہونچائیں۔ اور مشاہدہ کریں کہ اللہ نے ان خس و خاشاک میں کتنی تاثیر رکھی ہے۔

توہی ناداں چند کلیوں پر قناعت کر گیا.!!
ورنہ گلشن میں علاجِ تنگی، داماں بھی تھا!!
حلیم شاہد بدرفلاحی 
B.U.M.S A.M.U 1996 Batch

نسخہ ۔۔۔
اسرول، ( چھوٹی چندن، دھان بروآ) Rauwolfia)..50gm
مغز تخم کدوشیریں۔ ۲۰۰ گرام

خوب باریک سفوف کریں۔ایک چمچہ ( 7 گرام) صبح ناشتے کے آدھا گھنٹہ بعدایک چمچہ رات سوتے وقت ایک کپ دودھ کے ساتھ۔۔