Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, July 3, 2020

قومی اقلیتی کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم، پورے ملک سے آنے والی شکایتوں کی ہوگی آن لائن سماعت.

دراصل 30 جون کو کمیشن کی اس پورے معاملہ کو لےکر میٹنگ ہوئی، جس میں اس بات پر خاص طور سے غورو خوض کیا گیا کہ موجودہ حالات میں کمیشن کیسے بہتر طریقے سے کام کرے۔

نئی دہلی:/صداٸے وقت /ذراٸع /٣ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 کورونا کی وباءکی وجہ پیدا ہوئی مشکلات اور لاک ڈاﺅن اور اس کے بعد ان لاک میں پابندیوں کی وجہ سے عدالتوں میں آن لائن سماعت ہورہی ہے تو اب قومی اقلیتی کمیشن بھی آن لائن سماعت کی جانب قدم بڑھا رہا ہے اور جلد ہی ملک بھر سے آنے والی شکایات پر آن لائن سماعت ہوگی، جس سے نہ تو لوگوں اور افسران کو کمیشن میں آنا پڑےگا بلکہ ان کے ضلع میں ہی ان کی مشکل اور شکایت کاحل نکالا جاسکےگا۔ آن لائن سماعت کے لئے کمیشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
دراصل 30 جون کو کمیشن کی اس پورے معاملہ کو لےکر میٹنگ ہوئی، جس میں اس بات پر خاص طور سے غورو خوض کیا گیا کہ موجودہ حالات میں کمیشن کیسے بہتر طریقے سے کام کرے۔ میٹنگ میں کمیشن کے رکن عاطف رشید کے ذریعہ تجویز پیش کی گئی کہ آن لائن سماعت کی شروعات کی جائے اور آن لائن طریقے سے کمیشن زیادہ فعال ہوکر کام کرے، جس کو منظوری مل گئی۔ اب کمیشن میں سیدھے طورپر ان تمام مشینوں اور کیمروں کی خریداری کا کام شروع ہوگا، جس سے آن لائن سماعت ہوگی۔
قومی اقلیتی کمیشن کے رکن عاطف رشید کے ذریعہ تجویز پیش کی گئی کہ آن لائن سماعت کی شروعات کی جائے اور آن لائن طریقے سے کمیشن زیادہ فعال ہوکر کام کرے، جس کو منظوری مل گئی۔ 
کمیشن کے وائس چیئرمین اور چیئرمین غیور الحسن رضوی کی مدت کار ختم ہوجانےکے بعد کارگزار چیئرمین کی ذمہ داری ادا کر رہے منجیت سنگھ رائے نے بتایا کہ کمیشن میں کافی پہلے سے آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت تھی۔ کمیشن کے ٹول فری نمبر پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم اب آن لائن سماعت کی جائے گی، کسی بھی معاملہ میں پولیس افسر ایس ایچ او اور ڈی ایم جیسے افسروں کو نوٹس جاتا ہے اور ضرورت ہوتی ہےکہ ان کو دہلی دفتر میں بلاکر سماعت کی جاتی ہے، لیکن اب ضلع میں ہی شکایت کرنے والے اور افسر دونوں کی سماعت کی جاسکے گی اور وقت بھی بچے گا۔
رائے نے بتایاکہ کمیشن کا ایک بڑا کام وزیر اعظم کے 15 نکاتی پروگرام کی نگرانی کرنا بھی ہے، جس کے لئے اب نگرانی کام اور اس پروگرام کے تحت پروگریس بھی دیکھی جائےگی۔ اس کے علاوہ ہم نے ایک لائبریری بھی بنانےکا فیصلہ کیا ہے یہ لائبریری تمام لوگوں کے لئے ہوگی اور تمام رسرچ اسکالر طلباء اس کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ واضح رہے کہ لاک ڈاﺅن کے بعد کمیشن کام کررہا تھا، لیکن اب سماعت کو آن لائن کرنے کی تیاری ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ مہینے چیئرمین غیور الحسن رضوی کی مدت کار ختم ہوئی ہے۔