Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 14, 2020

وکیل ‏پر ‏پولیس ‏کے ‏ذریعہ ‏مقدمہ ‏درج ‏کر ہراساں کرنے ‏پر تحصیل ‏شاہگنج ‏کے ‏وکلإ ‏برہم۔۔۔ایس ‏ڈی ‏ایم ‏کو ‏پیش ‏کیا ‏میمورینڈم۔



 وکیل پر فرضی مقدمہ بنا کر پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام ۔قصوروار پولیس اہلکاروں کو سزا دینے کے لئے معاملے کی تفتیش کرنے کا مطالبہ۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت۔/نماٸندہ۔
 13 جولاٸی 20 20.
/=============================
                                                       
شاہگنج۔۔۔۔۔پیر کی صبح ، ایڈووکیٹ کمیٹی شاہ گنج صدر راج دیو یادو کی سربراہی میں درجنوں مشتعل وکلاء نے سب ڈویژنل آفیسر راجیش کمار ورما کو گورنر کو خطاب کرتے ہوٸی ایک میمورنڈم پیش کیا ، جن پر پولیس نے مقامی تحصیل میں کام کرنے والے ایڈوکیٹ چندر دیو یادو کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جو ایکدم فرضی ہے۔

 وکلاء نے الزام لگایا کہ تحصیل کے علاقے سے متصل گاٶں  ، راجا پور ہبی گنج،  تھانہ  دیدار گنج ضلع اعظم گڑھ  کے رہائشی ایڈوکیٹ چندر دیو یادو کو دیدار گنج  پولیس نے  غیر قانونی وصولی کی مخالفت کرنے پر گھر میں گھس کر  پیٹا اور موبائل چھین لیا  اور مذکورہ وکیل کو پولیس نے سنگین دفعات میں جھوٹا مقدمہ بنا کر ہراساں کیا جارہا ہے۔
 گورنر کو مخاطب ایک یادداشت میں ، وکلاء نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تفتیش کسی اور تھانے میں کی جائے اور قصوروار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرکے سزا دی جائے اور وکیل کے خلاف جعلی مقدمات کو ختم کیا جائے۔
واضح ہو کہ  4 جولائی کی شام کو ، دیدار گنج پولیس اسٹیشن میں تعینات دو سپاہی حبی گنج مارکیٹ پہنچے اور مارکیٹ میں دکانداروں سے کسی بات پر کہا سنی ہونے لگی اسی وقت    گاؤں کے پردھان کے  شوہر بھی موقع پر پہنچے اور معاملے سے متعلق معلومات حاصل کی۔  دونوں پولیس والوں  نے پردھان نماٸندہ  کو تھپڑ مارا ، جس سے مشتعل دیہاتی اور پولیس اہلکار کے بیچ ہاتھا پاٸی ہوگٸی۔