Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 4, 2020

عیدالاضحی سے قبل لکھنؤ کاماحول خراب کرنے کی سازش، بکرے کی قربانی پرقابل اعتراض ہورڈنگ۔۔۔مسلم ‏تنظیموں ‏کے ‏اعتراض ‏کے ‏بعد ‏ہورڈنگ ‏ہثاٸی ‏گٸی۔

لکھنو۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ / 4 جولاٸی 2020
==============================
 عید الاضحٰی مسلمانوں کے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی کے بعد لکھنؤکی فرقہ وارانہ فضابگاڑنے کی کوشش کی گئی ۔
لکھنوکے علاقے قیصرباغ کے مرکزی چوراہے پر ایک ہورڈنگ پر بکرے کی تصویر نے تنازعہ پیدا کردیاہے۔ اس ہورڈنگ میں ایک بکرے کی تصویر بنائی گئی ہے۔ جس پر لکھا ہے کہ میں ’’جیو‘‘ ہوں ،’’مانس‘‘ نہیں ،ہمارے تئیں اپنا رویہ تبدیل کریں۔اس سے پہلے دہلی میںبھی اسی طرح کی ہورڈنگ لگائی گئی ہے جس سے سمجھاجاتاہے کہ فرقہ پرستوں کے حوصلے کس قدربلندہیں ۔اس پرسوشل میڈیامیں بھی بحث ہوئی۔ایک یوزرنے اس پرطنزیہ جواب دیتے ہوئے لکھاکہ میں جیوہوں،مانس نہیں،مجھے ہولی میں کھائو،بقرعیدمیں نہیں۔
مولاناخالدرشید فرنگی محلی نے پولیس کمشنر کو ایک خط لکھ کرلکھنوہورڈنگ پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ عید جلد آنے والی ہے۔ اس موقع پر مسلم لوگ بکرے کی قربانی دیتے ہیں۔ اس معاملے میں ، یہ ہورڈنگ مذہبی جذبات کو مجروح کرناہے۔انہوں نے پولیس کمشنر سے اپیل کی کہ اس طرح کی ہورڈنگ سے ماحول خراب ہوسکتا ہے ، لہٰذااسے فوری طور پرختم کیاجائے۔ جس کے بعدلکھنؤکی پولیس نے جمعہ کی شام ہورڈنگ ہٹا دی۔