Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 18, 2020

ماں ‏بیٹی ‏خود ‏سوزی ‏معاملہ۔ایم ‏آٸی ‏ایم ‏رہنما ‏سمیت ‏چار ‏پر ‏ایف ‏آٸی ‏آر۔۔گرفتاریوں ‏کا ‏سلسلہ ‏جاری۔


 لکھنؤ: اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٨ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں لوک بھون کے سامنے پیش آنے والاے ایک سانحہ نے ایک بڑی شکل اختیار کرلیا  ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ کے لوک بھون کے سامنے ، دو ماں اور بیٹی نے خود سوزی کی۔جب وہ خود کو آگ لگا رہی تھی تو وہاں کافی لوگ موجود تھے۔۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو دیکھتے دیکھتے  وائرل ہوگئی ، جس کے بعد لکھنؤ انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔بعد میں تفتیش سے یہ پتہ چلا کہ یہ دونوں ماں  بیٹی امیتھی کی رہنے والی  ہیں ۔دونوں خواتین کو لکھنو کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اب ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
 اس واقعے کے بعد حرکت میں آٸی لکھنؤ انتظامیہ نے اس پورے معاملے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد امیٹھی سے تعلق رکھنے والے اے آئی ایم آئی ایم رہنما قادر خان اور کانگریس کے رہنما انوپ پٹیل کے نام سامنے آرہے ہیں۔ لکھنؤ کے پولیس کمشنر سوجیت پانڈے نے بتایا کہ  واقعہ کے وقت لوک بھون میں تعینات چار پولیس اہلکاروں کو بھی معطل کردیا گیا ہے ، جو خود دونوں خواتین کی روک  روک تھام نہیں کرسکے۔پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ، اس واقعے سے پہلے ہی ماں اور بیٹی دونوں  کانگریس کے دفتر بھی گئیں جہاں انہوں نے کانگریس کے رہنما انوپ پٹیل سے ملاقات کی۔ انوپ پٹیل نے ایک بڑے چینل کے ایک صحافی سے ٹیلیفون پر بات کی تھی اور اس واقعہ کوریج کرنے بات  کی تھی ، صحافی نے خود پولیس کو  یہ اطلاع دی تھی۔
 اس معاملے میں امیٹھی میں ایک ایس او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔جب لکھنٶ کے اعلیٰ حکام نے معاملے پر سختی دیکھاٸی تو ڈی ایم و ایس پی متاثرہ کے گھر گٸے ۔  بتایا جارہا ہے کہ والدہ صفیہ اور بیٹی گڑیا امیٹھی کے علاقے جامو تھانے کے قصبے کی رہائشی ہیں ۔9 مئی کو بیٹی گڑیا کا پڑوس میں رہنے والے ارجن ساہو سے نالی وغیرہ کے بارے میں جھگڑا ہوا تھا۔  یہ تحریر جامو تھانے میں بھی دی گئی تھی ، جس کے بعد ارجن ساہو کے خلاف دفعہ 323،354 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، دوسری طرف ، ارجن ساہو نے بھی دفعہ 323،452 اور 308 میں گڑیا پر مقدمہ درج کررادی۔دونوں تحریر پر تفتیش کی جارہی ہے۔  بتایا جارہا کہ   خود سوزی کا معاملہ انھیں بھڑکانے کے بعد سامنے آیا تھا۔ امیٹھی کے ایم آئی ایم رہنما اور کانگریس قائدین کا دونوں ماں بیٹی کو اکسانے کا الزام لگایا  گیا ہے ۔اس کے علاوہ اسما اور سلطان نامی دو افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔  جس میں کل چار افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان چاروں ملزموں میں سے اسمان اور ایم آئی ایم رہنما قادر خان کو گرفتار کیا جا چکا ہے باقی کی تلاش جاری ہے۔