Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 19, 2020

نیپال ‏پولس ‏نے ‏سرحد ‏پر ‏تین ‏ہندوستانی ‏شہریوں ‏پر ‏کی ‏فاٸرنگ۔۔ایک ‏زخمی ‏۔سرحد ‏پر ‏کشیدگی۔


اطلاعات کے مطابق بہار کے کشن گنج میں اتوار کو نیپال پولیس نے تین ہندوستانی شہریوں پر فائرنگ کی ، جس میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
پٹنہ ۔۔بہار /صداٸے وقت /ذراٸع /١٩ جولاٸی ٢٠٢٠
==============================
ہند ۔ نیپال سرحد پر نیپال پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ہندوستان کے ایک نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بہار کے کشن گنج میں اتوار کو نیپال پولیس نے تین ہندوستانی شہریوں پر فائرنگ کی ، جس میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا ۔ زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق زخمی نوجوان جتیندر کمار سنگھ اور ان کے دو ساتھی انکت کمار سنگھ اور گلشن کمار سنگھ ہفتہ کی رات تقریبا ساڑھے نو بجے اپنا جانور تلاش کرنے کیلئے ہند ۔ نیپال سرحد پر واقع مافی ٹولہ کے نزدیک گاوں سے باہر کھیت کی طرف گئے تھے ، جہاں نیپال سرحد پر تعینات نیپالی پولیس نے ان نوجوانوں پر اچانک فائرنگ کردی ، جس میں جتیندر سنگھ کو گولی لگ گئی ۔ جتیندر کو اس ساتھی اور مقامی لوگ جائے واقعہ سے اٹھاکر ان کے گھر لائے ۔
اس واقعہ کی جانکاری مقامی لوگوں نے پولیس اور بارہویں بٹالین کے ایس ایس بی فتح پور کو دی ۔ واقعہ کی وجہ سے اتوار کی صبح سے ہند ۔ نیپال سرحد پر کشیدگی کا ماحول ہے ۔ ہند ۔ نیپال سرحد پر نیپالی پولیس کے ذریعہ فائرنگ کے واقعہ کو لے کر سرحد پر ایس ایس بی بھی الرٹ ہے ۔ ادھر انتظامیہ افسران کی میٹنگ کا دور بھی جاری ہے ۔ پولیس اور ایس ایس بی کے افسران کے درمیان میٹنگ چل رہی ہے۔
کشن گنج کے ایس پی نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان کا نیپال کے ساتھ سرحد کے تعین کو لے کر تنازع جاری ہے ۔ نیپال نے پارلیمنٹ میں پاس نقشے میں ہندوستانی علاقہ کالا پانی ، لمپیا دھورا اور لپولیکھ کو اپنا حصہ بتایا ہے ، جس کو ہندوستان مسلسل مسترد کرتا رہا ہے ۔
بتادیں کہ نیپال کی جانب سے کی گئی یہ اس طرح کی دوسری حرکت ہے ۔ اس سے پہلے ہندوستان ۔ نیپال سرحد پر سیکورٹی میں تعینات نیپال آرمڈ فورسز نے گزشتہ ماہ بہار کے سیتا مڑھی میں ایک جھڑپ کے دوران گولہ باری کردی تھی ، جس میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہوگئی اور دو لگ زخمی ہوگئے تھے ۔