Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 7, 2020

شہرہ ‏آفاق ‏تفسیر ‏” ‏تفہیم ‏القرآن ‏“ ‏ہندی ‏کی ‏پانچویں ‏جلد ‏زیر ‏طبع ‏۔


قرآن انسانوں کو اچھے اعمال انجام دینے پر ابھارتا ہے ۔
مولانا نسیم احمد غازی فلاحی۔

نئی دہلی..صداٸے وقت / 7جولائی  2020(فلاح الدین فلاحی).
=============================
جماعت اسلامی ہند ہندوستان کی علاقائی زبانوں میں بڑے پیمانے پر اسلامی لٹریچر شائع کررہی ہے ۔اس منصوبے میں مولانا مودودی ؒ کا ترجمہ قرآن ،تلخیص تفہیم القرآن اور مکمل تفہیم القرآن بھی شامل ہے ۔اب تک 400سے زائد کتابیں ہندی میں شائع کر چکی ہے ۔ترجمہ قرآن اور تلخیص تفہیم القرآن کا ہندی ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے ۔تفہیم القرآن کی 4جلدیں ہندی میں پہلے ہی طبع ہو چکی ہیں اور ان میں سے بعض کے متعدد اڈیشنشائع چکے ہیں۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے اب پانچویں جلد بھی شائع ہونے کیلئے پریس پہنچ چکی ہے ۔چھٹی جلد تیاری کے مرحلے میں ہے ۔
میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نسیم احمد غازی فلاحی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس ترجمہ میں انہوں نے کئی چیزوں کا اہتمام کیا ہے :سورتوں کے ناموں کے ساتھ آسانی کے لئے ان کا نمبر بھی دے دیا ہے ۔ترجمے میں بھی آیتوں کا نمبرڈال دیا گیا ہے ۔بائبل کے حوالے اس کے ہندی ترجمے سے چیک کرلئے گئے ہیں ۔احادیث حوالے کے ساتھ درج کئے گئے ہیں ۔مولانا نے فرمایا کہ تفہیم میں مختلف موضوعات پر مبسوط مواد ملتا ہے،آیات کی تشریح کے علاوہ احادیث نبوی سے استدلال،فقہی مباحث دیگر مذاہب کے عقائد کا تذکرہ اور نقد،سیرت نبوی کی تفصیلات ،جغرافیہ ،تاریخ وغیرہ سے بھی بحث ہے ۔واضح رہے کہ ان تمام جلدوں کا ترجمہ مولانا نسیم احمد غازی فلاحی انجام دے رہے ہیں ۔
انہوں نے مزہد کہا کہ لوگ قرآن الکریم کو مسلمانوں کی مقدس کتاب سمجھتے ہیں ،حالاں کہ قرآن خود اپنا اس حیثیت سے تعارف کراتا ہے کہ وہ تمام انسانوں کے لئے آیا ہے اور وہ تمام انسانوں کے لئے رہ نمائی فراہم کرتا ہے وہ ’’ھدللناس‘ہے ۔اس کے ہر صفحے پر آخرت کا تذکرہ ہے ۔وہ بھرپور وافر اور پائیدار نعمتوں کا وعدہ کرتا ہے ۔انہوں فرمایا کہ قرآن عمل کی کتاب ہے ،وہ انسانوں کو اچھے اعمال انجام دینے پر ابھارتا ہے اور ان پر اچھے انعام دینے کا وعدہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تفہیم القرآن کی تمام جلدوں کا دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے جیسے ملیالم ،بنگلہ،تمل،کنٹر،مراٹھی وغیرہ زبانوں میں کئی جلدیں آچکی ہیں ۔ہندی میں چار جلدیں آچکی ہیں اور پانچویں پریس پہنچ چکی ہے اور چھٹی جو آخری جلد ہے وہ تیاری کے مرحلے میں ہے ۔

 رابطہ۔۔۔8800454492