اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
=============================
لال گنج ترقیاتی بلاک کے تحت بسہی اقبال پور کے رہائشی محمد ہاشم شیخ کو آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا اعظم گڑھ کا جنرل سکریٹری بنایا گیا .اسکا اعلان آج بسہی اقبال پور میں ضلع صدر عبد الرحمٰن عرف پپو نے ایک پروگرام میں کیا .
محمد ہاشم شیخ نے کہا کہ پورے ملک میں اگر انصاف کے لئے کوئی لڑ رہا ہے تو وہ اسد الدین اویسی ہیں اور مسلمانوں کے حقوق کی اگر کوئی لڑائی لڑ رہا ہے تو وہ بیرسٹر اسد الدین ہیں .اسلئے ہم نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا دامن تھاما .
اس موقع پر وصی صدیقی .معاذ اعجاز .محمد عمر .محمد زاھد .رحمت الله خان .ابو سعد رحمانی .محمد شاہد .سمیر احمد .سمیت کافی تعداد میں کارکنان موجود تھے .