Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 4, 2020

لداخ میں تعینات فوجی افسر سبحان علی لاپتہ، چین سرحد پر بن رہی سڑک کا کرنے گئے تھے معائنہ

لداخ  میں چین سے جاری کشیدگی کے درمیان ایک اور بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ لداخ میں تعینات افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتہ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ افسر ہند۔چین سرحد پر بن رہی سڑک کا معائنہ کرنے گیا تھا۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع / 4 جولاٸی 2020.
==============================
لداخ  میں چین سے جاری کشیدگی کے درمیان ایک اور بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ لداخ میں تعینات افسر سبحان علی 22 جون سے لاپتہ ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ افسر ہند۔چین سرحد پر بن رہی سڑک کا معائنہ کرنے گیا تھا اور ان کی جپسی بے قابو ہوکر 5ہزار فٹ گہری کھائی میں گرگئی تھی۔ جپسی کا پتہ چل گیا ہے  لیکن سبحان کا پتہ ابھی تک نہیں چل پایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سبحان کے بھائی ان کا پتہ لگانے لیہہ گیے تھے، لیکن ناکام لوٹے۔ سبحان کے بھائی نے حکومت سے ان کا سراغ لگانے کی اپیل کی۔
واضح رہے کہ لداخ (Ladakh) میں چین سے جاری کشیدگی کے درمیان اسے سبق سکھانے کے لئے حکومت ہند ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ پچھلے دنوں حکومت نے 59 چینی ایپلی کیشنز (Chinese Apps) پر پابندی لگا دی ہے۔ اب حکومت چینی کمپنیوں کو ہندستان میں سڑک پروجیکٹوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (MSME) سے دور کرنے کی بھی تیاری کر چکی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری   نے بدھ کو کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو سڑک پروجیکٹوں کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس میں چین کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔
مشرقی لداخ میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر تعطل برقرار ہے۔ اس بیچ کہا جا رہا ہے کہ دونوں فریقوں کے بیچ بات چیت کے ذریعہ کشیدگی کم کرنے کے لئے کئی معاملوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک مرحلہ وار طریقے سے فوجیوں کو ہٹانے کے لئے تیار ہیں۔ اس کے علاوہ اس بات پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے کہ گلوان جیسی پرتشدد جھڑپ پھر سے نہیں دہرائی جائے گی۔
تیس جون کو دونوں ملکوں کے درمیان تنازعہ کو سلجھانے کے لئے کور کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی۔ لیکن اس کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا۔ اس بات چیت میں چین کے کور کمانڈر میجر جنرل لیو لن اور ہندستان کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہریندر سنگھ کے درمیان تقریبا بارہ گھنٹوں تک بات چیت ہوئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، دونوں ملکوں نے پندرہ جون جیسی خونی جھڑپ پھر نہ کرنے پر اتفاق رائے کیا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 72 گھنٹوں تک دونوں فریق ایک دوسرے پر نظر رکھیں گے۔ ادھر چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندستان اور چین ایل اے سی پر کشیدگی کم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں ملکوں میں مرحلہ وار طریقے سے فوجیوں کو ہٹانے پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ حالانکہ، ہندستان کی طرف سے اس کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے بائیس جون کی میٹنگ میں بھی سرحد سے فوجیوں کو ہٹانے کی بات ہوئی تھی۔ لیکن آٹھ دن بعد بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔