Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 22, 2020

اسرار احمد ایڈوکیٹ ” آل انڈیا ادھیوکتا مہا سبھا کے ضلع صدر نامزد۔۔وکلإ ‏میں ‏خوشی ‏کی ‏لہر۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔
==============================
آل انڈیا وکلإ مہا سبھا کے قومی صدر ایڈوکیٹ سجاد اکبر نے ایڈووکيٹ اسرار احمد کو اعظمگڑھ کا ضلع صدر نامزد کیا ہے ۔اس کی جانکاری دیتے ہوٸے قومی ترجمان و سبھا کے قومی آرگناٸزر  ایڈووکيٹ نفیس احمد نے ایڈووکيٹ اسرار احمد کو مبارکباد دی ۔انھوں نے اسرار احمد کو 15 دن کے اندر اپنی رضامندی کیساتھ ضلع کی ایکزیکیٹیو باڈی کی تشکیل کرکے ہیڈ آفس کو اطلاع دینے کی ہدایت دی۔
اسرار احمد ایڈوکیٹ نے قومی صدر و قومی ترجمان کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے  کہا کہ قومی صدر ایڈووکيٹ سجاد اکبر نے جو ذمے داری مجھے دی ہے ، مجھ پر اعتماد کیا ہے تو میں بھی پوری لگن و ایمانداری سے اپنا کام کروں گا۔اور ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
ایڈووکيٹ اسرار احمد

ایڈووکيٹ اسرار احمد نے بتایا کہ قومی صدر کی ہدایت کے مطابق اکزیکیٹیو باڈی کی تشکیل کر لی گٸی ہے اور جلد ہی بیٹھک بلاٸی جاٸے گی۔
 اس موقع پر ایڈووکيٹ اسرار احمد کے ضلع صدر نامزد ہونے پر ایڈوکیٹ ضیغم۔۔ایڈووکيٹ ساکیت ، ایڈووکيٹ فرحان احمد ، ایڈوکیٹ شری چند  گپتا ، ایڈوکیٹ سنجٸے موریہ کیساتھ ہی بہت سے وکلإ نے مبارکباد دی ہے۔۔اس کے علاوہ اہل خانہ و دوست و احباب میں خوشی کی لہر ہے۔
واضح ہو کہ ایڈوکیٹ اسرار احمد ایک وکیل کے ساتھ ساتھ ایک معروف سماجی کارکن و سیاست داں ہیں ۔یہ اعظم گڑھ دیوانی کچہری میں وکالت کرتے ہیں اور عام آدمی پارٹی ( عاپ) کے ضلع جنرل سکریٹری ہیں۔
ان کی تقرری سے عاپ کے کارکنوں میں بھی خوشی کی لہر ہے۔