Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, July 4, 2020

سیتا ‏مڑھی۔۔اردو ‏جرنلسٹ ‏ایسوسی ‏ایشن ‏کے ‏عہدیداران ‏کا ‏انتخاب۔

صحافی محمد طالب حسین آزاد اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیتامڑھی کے صدر اور محمد اشتیاق عالم تسلیمی جنرل سکریٹری منتخب

سیتامڑھی/ژداٸے وقت /ذراٸع /4جولاٸی 2020.
==============================
سیتامڑھی شہر کے ہوٹل امن و ہار میں اردو صحافیوں کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس کی صدارت پوروانچل پوسٹ کے ایڈیٹر جناب محمد شمش شاہنواز نے کی جس میں ملت ٹا ئمس کے چیف ایڈیٹر جناب مولانا محمد شمش تبریز قاسمی اور ماہنامہ پیام سدرہ چنئ منیجنگ ایڈیٹر کے جناب احمد علی صدیقی روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے خصوصی نمائندہ محمد طالب حسین آزاد ابراہیم پوری تاثیر کے خصوصی نمائندہ جناب مولانا محمد اشتیاق عالم تسلیمی سیتامڑھی ٹائمس کےایڈیٹر قیصر صدیقی سہارا ایکسپریس کے نمائندہ محمد کلیم اختر شفیق دہلی کرائم پریس کے نمائندہ خصوصی سراج احمد مولانا امین الرشید جافظ سیف الاسلام مدنی سمیت بہت سارے صحافیوں نے شرکت کی میٹنگ میں بہت سارے مسائل پر گفتگو ہوئ جس میں خاص طور سے مسلمانوں کی ترقی و خوشحالی اور سیاست میں حصہ داری جیسے کئ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی مولانا محمد شمش تبریز قاسمی کی رائےپر اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیتامڑھی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے سرپرست اعلیٰ محمد شمش شاہنواز مولانا محمد شمش تبریز قاسمی ڈاکٹر ساجد علی خان جبکہ صدر کے عہدہ پر صحافی محمد طالب حسین آزاد ابراہیم پوری روز نامہ قومی تنظیم پٹنہ نائب صدر محمد کلیم اختر شفیق ' محمد اکرم الحق قاسمی ' قیصر صدیقی جنرل سیکریٹری محمد اشتیاق عالم تسلیمی ' جوائنٹ سیکرٹری سلمان ساگر ' محمد شمیم اختر فاروقی تنظیم ' خازن اشفاق خان عرف بھولا بابو ' نائب خازن سراج احمد جبکہ میڈیا انچارج محمد ارمان علی منتخب کئے گئے
ساتھ ہی آئندہ 12 جولائ 2020ء بروز اتوار بمقام ہوٹل امن و ہار بوقت 10 بجے دن میں اردو صحافیوں کی میٹنگ ہوگی جس میں شرکت کی درخواست ہے