Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, July 9, 2020

کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کا ملزم وکاس دوبے مارا گیا ، اجین پولیس نے کل ہی کیاتھا گرفتار.یو ‏پی ‏ایس ٹی ایف ‏لیکر ‏کانپور ‏آرہی ‏تھی۔

کانپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٠ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
کانپور میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے ملزم وکاس دوبے کو اجین پولیس نے کل ہی گرفتار کیاتھا ۔ اسکے بعد اسے مدھیہ پردیش کے اجین سے یوپی ایس ٹی ایف ٹیم اس کو لیکر یوپی کانپور  آرہی تھی ،

پولس کے مطابق راستہ میں گاڑی پلٹ گئی اور اس موقع کو دیکھ کر وہ پولس کی پستول چھین کر بھاگ رہا تھا جس پر پولس نے اس پر جوابی فائرنگ کی جس میں وکاس کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوگیا ، اسکے بعد اسے نزدیک کے اسپتال لایا گیا مگر ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا۔یہ واقعہ کانپور اور جھانسی کے درمیان پیش آیا۔
حالانکہ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر اتنے بڑے مجرم کو کیسے لایا جارہا تھا کہ یہ حادثہ ہوا؟ آخر گاڑی کیسے پلٹ گئی ؟ اور کیا وکاس دوبے کو موت کے گھاٹ اتار کر کسی اور کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ؟۔