Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 12, 2020

مختار انصاری گروپ کے خلاف کارروائی، قریبی مچھلی کاروباری کی کروڑوں کی جائیداد ضبط.

اترپردیش حکومت نے کانپور واقعہ کے بعد ریاست کے سنگین مجرموں اور ان کے کاروباریوں پر شکنجہ کسنا شروع کردیاہے اوراسی کے تحت اتوار کو جونپور ضلع میں پروانچل کے زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی مچھلی کاروباری کی تقریبا پونے چار کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرلیا گیا۔.

جونپور:اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ جولاٸی ٢٠٢٠۔
==============================
 اترپردیش حکومت نے کانپور واقعہ کے بعد ریاست کے سنگین مجرموں اور ان کے کاروباریوں پر شکنجہ کسنا شروع کردیاہے اوراسی کے تحت اتوار کو جونپور ضلع میں پروانچل کے زورآور رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی مچھلی کاروباری کی تقریبا پونے چار کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرلیا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے اس پر اعتراض دائر کرنے کے لے تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ تب تک جائیداد کی دیکھ بھال کی لئے تحصیلدار کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔
پولس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار نے بتایا کہ ضلع میں کوتوالی علاقے کے جوگیاپور محلے سے تین جولائی کی رات ایک ٹرک غیر قانونی مچھلی کے ساتھ کوتوالی پولس نے رویندر نشاد اور اس کے ساتھی آندھرا پردیش کے رہنے والے وی نارنگ راؤ کوگرفتار کیا تھا۔ پوچھ تاچھ کے بعد یہ ثبوت سامنے آیا کہ رویندر نشاد زورآور لیڈر مختار انصاری کے تحفظ میں طویل عرصے سے مچھلی کا غیرقانونی کاروبار کررہا تھا۔ اس کاروبارکے لئے اس نے نہ کوئی لائسنس لیا تھا اور نہ ہی کہیں رجسٹرڈ کرایا تھا۔ جس سے اس نے کچھ عرصے میں کروڑوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بنالی۔
اشوک کمار نے بتایا کہ پولس نے میونسپلٹی ، بینک اورتحصیل سے جائیداد کی تفصیلات اکٹھا کرکے کلکٹر کو رپورٹ بھیجی تھی۔ رپورٹ کی بنیاد پر سنیچر کو کلکٹر دنیش کمار سنگھ نے 3.71 کروڑ روپے کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ حکم کے مطابق پولس، پی اے سی کی موجودگی میں پولس سپرنٹنڈنٹ (شہر) ڈاکٹر سنجے کمار نے رویندر نشاد کے دو مکان، ایک شاپنگ کمپلکس، دو پک گاڑی اوربینک میں جمع چودہ لاکھ روپے کو ضبط کرلیا۔ اس درمیان مسٹر کمار نے بتایا کہ منادی کراکر رویندر کی غیر قانونی کمائی سے بنائی گئی جائیداد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ وہ زورآور مختار انصاری کا قریبی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی بارہ لاکھ روپے کی مچھلی اور ٹرک کو بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔