Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 9, 2020

ملک میں کورونا وائرس نے توڑ دیئے ریکارڈ، ایک دن میں 64 ہزار کورونا کیسز آئے سامنے.

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64،399 کیسز آنے سے ان کی تعداد مجموعی 21،53،011 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی / صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ اکست ٢٠٢٠۔
==============================
 گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان ملک میں 64 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پہلی بار 53 ہزار سے زیادہ افراد نے اس وائرس کو شکست دی۔ اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں پہلی بار ایک دن میں وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64،399 کیسز آنے سے ان کی تعداد مجموعی 21،53،011 ہوگئی ہے۔ تین دن سے ملک میں مسلسل وائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62،538 اور ہفتہ کو 61،537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53،879 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 14،80،885 لاکھ ہوگئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43،379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شفایابی کی شرح میں مستقل اضافے سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافے کے باوجود فعال کیسز اتنی تیزی سے نہیں بڑھ رہے ہیں۔ اس کی مثال مہاراشٹر ہے، جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، لیکن کئی دنوں سے تقریباً 1.47 لاکھ فعال کیسز اب بچے ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں کورونا کے 1466 مریضوں کے بڑھنے سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 1،47،355 اور 275 افراد کی اموات سے مجموعی تعداد 17،367 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 11،081 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں، جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 300 باسٹھ ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 832 سے بڑھ کر فعال کیسز اب 85486 ہو گئی ہیں ۔ ریاست میں اب تک 1939 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9151 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،29،615 افراد جان لیواوبا سے صحت مند ہوئے ہیں۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2079 اضافہ ہوا ہے اور اب فعال کیسز کی تعداد 79773 اور ہلاکتوں کی تعداد 93 سے بڑھ کر 3091 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 89،238 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں 722 فعال کیسز کے اضافہ سے مریضوں کی تعداد 53،481 ہوچکی ہے اور 4808 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں ریاست میں 2،32،618 افراد جان لیوا وباسے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1614 فعال کیسز کے اضافہ سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 46177 ہوگئی ہے اور اس وبا سے 2028 اموات ہوئیں جبکہ 69،833 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔