Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, August 11, 2020

مشہور شاعر راحت اندوری بھی ہوئے کورونا پازیٹیو، خود ٹویٹ کر کے دی جانکاری

راحت اندوری نے لکھا کہ کووڈ۔ 19 کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں بھرتی ہوں۔

نئی دہلی۔صداٸے وقت/ذراٸع /١١ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
 مشہور شاعر راحت اندوری کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔ منگل کو انہوں نے خود اس کی جانکاری ٹوئٹر کے ذریعہ دی۔ انہوں نے لکھا کہ کووڈ۔ 19 کے ابتدائی علامات دکھائی دینے پر میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں بھرتی ہوں۔ دعا کیجئے جلد سے جلد اس بیماری کو ہرا دوں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں جانکاری کے لئے بار بار انہیں یا پھر ان کے کنبے کو فون نہ کریں، اس کی جانکاری ٹوئیٹر اور فیس بک کے توسط سے سبھی کو ملتی رہے گی۔
ان کے بیٹے ستلج راحت نے بتایا کہ ان کو سانس میں تکلیف تھی وہ اس کا چیک آپ کرانے گٸے تھے۔اس میں کورونا کی جانچ مثبت پاٸی گٸی ہے۔
ان کا علاج کر رہے ڈاکٹر ڈوسی نے بتایا کہ ان کے دونوں پھیپھڑوں میں نیمونیا کا اثر ہے۔ان کو آٸی سی یو رکھا گیا ہے اور آکسیجن دی جارہی ہے۔
واضح ہو کہ راحت اندوری پہلے سے ہی ذیابیطس و امراض قلب کی بیماری سے متاثر ہیں۔
بتا دیں کہ ان دنوں کورونا کے معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل روزانہ 60 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ پیر کے روز بھی ملک میں 62,064 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد پیر کو ملک میں کورونا مریضوں کی کل تعداد 22 لاکھ کے اعداد وشمار کو پار کر گئی۔ وہیں، ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15.35 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔
مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی دیر رات تک 36.652نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 22,55,039ہوگئی اور مرنے والوں کی تعداد 45,224ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کے باوجود انفیکشن کے نئے معاملات میں اضافہ سے ملک میں اس دوران فعال معاملات میں 5,030کا اضافہ ہوا جس سے ان کی تعداد 6,39,975ہوگئی ہے۔