Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 16, 2020

جامعہ ‏شرعیہ ‏فیض ‏العلوم ‏میں ‏جنگ ‏آزاری ‏کے ‏شہیدوں ‏کو ‏خراج ‏عقیدت۔.

*جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں جنگ آزادی میں قربانیاں پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا*
اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٦ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
سراٸمیر۔۔۔جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں 74 ویں یوم آزدای کے موقع پر نو بجے مہتمم جامعہ مفتی اشفاق احمد اعظمی ، مفتی محمد اعظم قاسمی ، حافظ ضمیر کی موجودگی میں سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوۓ پرچم کشاٸ کی رسم ادا کی گٸ ، اور ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی گٸ امسال لاک ڈاٶن کیوجہ سے کوٸ عوامی پروگرام نہیں کیا گیا اس موقع پر مفتی اشفاق احمد اعظمی نے جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہیں کی قربانیوں کو نتیجہ میں ملک آزاد ہوا ، ملک کی آزادی کے لۓ جو خواب دیکھا گیا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ،آج ملک میں نفرت اور فرقہ پرستی کیوجہ سے ملک کے تمام شہریوں کو آزادی کا فاٸدہ نہیں مل رہا ہے جب تک کہ ملک کا ہر شہری ہر مذہب کا ماننے والا اور ہر طبقہ اپنے آپ کو آزاد محسوس نہ کرے اور حکومت اس کی جان و مال کی حفاظت کا بند و بست نہ کرسکے تو یہ ملک کی آزادی ادھوری قرار پاۓ گی ،  
 قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سراۓمیر کی جانب سے اس موقع پر مسابقہ مضمون نگاری کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد ارمان سراۓمیر اول ، محمد تابش دوم ،  محمد عارض اصلاحی مہواں ، محمد افضل اعظمی راجہ پور سکرور نے سوم پوزیشن حاصل کی ، پوزیشن یافتہ تمام طلبہ کو نگراں پروگرام مولانا انظر قاسمی نے یوم آزادی کے دن سرٹیفکٹ سے نوازا اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر مولانا انظر اعظمی نے کہا کہ آج ہم جنگ آزادی میں قربانیاں پیش کرنے والوں کی تاریخ کو بھولتے جارہے ہیں ، آج ضرورت ہے کہ ہم انکی قربانیوں کو یاد کریں ہم تاریخ کا مطالعہ کریں اور غور کریں کہ کس طرح ہمارے اکابر نے ملک کو آزاد کرانے کے لئے پھانسی پھندوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،جیل کی تاریک کوٹھریوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے اور بے پناہ محنت و مشقت کی جس کے بعد ہمارا مک آزاد ہوا