Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 16, 2020

مولانا ‏عطإ ‏الرحمٰن ‏ندوی ‏کی ‏تین ‏روز ‏بعد ‏رہاٸی ‏ہوٸی۔تین ‏روز ‏قبل ‏بارہ ‏بنکی ‏سے ‏پولس ‏نے ‏کیا ‏تھا ‏گرفتار ‏۔

*دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ کے ممتاز طالب علم مولانا عطاء الرحمن ندوی گزشتہ روز 3 دن  کے بعد رہا ہوگئے*۔
لکھنٶ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٦ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
لکھنؤ  (سٹاف رپورٹر )ترجمان کے مطابق دار العلوم ندوة العلماء لکھنؤ کے ممتاز طالب علم  مولانا عطاء الرحمن ندوی بلھروی کی گزشتہ روز 3/دن کے بعد ضمانت پر رہائی ہو گئی ہے 
واضح ہو کہ مولانا عطاء الرحمن ندوی  کو بارہ بنکی پولس نے ایک بیان کے سلسلے میں گرفتار کر لیا تھا 
 رہائی کے بعد مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشتگردی کی مخالفت کی ہے اور آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے دلائل کے ساتھ پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،ظلم کیخلاف انسانیت کے فروغ  اور امن کے قیام کیلئے جد وجہد جاری رہے گی 
انھوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے  جنہوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا اور جنکی دعاوں اور ذمہ داران کی جد وجہد سے رہائی ملی ہے