Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, August 14, 2020

پردھانی ‏کی ‏رنجش ‏کو ‏لیکر ‏باپ ‏و ‏بیٹے ‏کا ‏قتل۔۔تھانہ ‏دیوگاٶں ‏کا ‏دل ‏دہلا ‏دینے ‏والا ‏واقعہ۔

قتل میں نامزد خاتون پردھان سمیت تین گرفتار ، دیگر تین اہم ملزمان پر 25-25 ہزار کے انعام کا اعلان کیا۔
 اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /14 اگست 2020
==============================
 انتخابی رنجش  کے سبب  ایک روز قبل باپ بیٹے  کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں خاتون پردھان  سمیت پولس نے  3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔  ایس پی نے  مفرور 3 ملزمان پر 25-25 ہزار کے انعام  کا اعلان کیا  ہے۔  پولیس کے مطابق ، مقتول تھانہ دیوگاٶں کا ہسٹری شیٹر بھی تھا اور اس پر قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، گینگسٹر دیگر واردات جیسے ڈیڑھ درجن سنگین مقدمات درج تھے۔  وہ پردھان کے انتخاب کی تیاری بھی کر رہا تھا ،  دیوگاؤں کوتوالی کے تحت واقع گھوڈسہنا گاؤں میں کل شام باپ بیٹے کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔  اس واقعے سے ناراض علاقے کے  افراد مشتعل  ہوگئے۔  پولیس کے مطابق ، دیوگاؤں کوتوالی کے علاقے نا  ٶ پور گاؤں کا رہائشی ہیرا لال یادو عرف مٹھاٸی  یادو  50 سال ان کا   بیٹا چھوٹو یادو اور اس کا بیٹا تیج کمار یادو اسٹیٹ انجینئرنگ کالج کے موڑ پر گھوڑ سہنا میں تھے کہ کچھ لوگوں نے آکر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو گولی مار دی اور  فرار ہوگئے۔  ۔  مٹھائی یادو کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا لال گنج سی ایس سی میں دوران علاج  دم توڑ دیا ۔  مقامی طور پر فرار ہونے والے شوٹروں کی شناخت کرتے ہوئے گاؤں کے لوگوں نے گاؤں کے پردھان کے  شوہر پر الزام لگا کر ان کے  گھر پر حملہ کیا اور آس پاس کے لوگوں پر بھی حملہ کیا۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ کے افراد سمیت گاؤں کے لوگوں کا ہجوم تھا۔  مشتعل ہجوم نے سڑک پر چلتے لوگوں کو مارا پیٹا اور ہنگامہ برپا کردیا۔   ایس پی تریوینی سنگھ نے بتایا کہ 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، جس میں سے خاتون پردھان  سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔  تھانہ دیوگاؤں تھانہ میں ان لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے 
 پولیس نے پھیکو یادو ولد موسئی یادو اور اجے یادو ولد  لال بہادر اور گاؤں نو پور کے موجودہ پردھان  کملی دیوی زوجہ  وجے بہادر یادو کو گرفتار کیا۔  دیگر تین ملزم سریندر یادو ولد فیکو یادو ، دلیپ یادو ولد وجے بہادر یادو اور لال بہادر یادو ولد امر دیو یادو پر پولیس سپرنٹنڈنٹ اعظم گڑھ نے 000 25000 کے انعام کا اعلان کیا ہے جو ابھی تک مفرور چل رہے ہیں۔

  شار