Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 31, 2020

اکھلیش ‏یادو ‏کی ‏جانب ‏سے ‏ضلع ‏ٹاپر ‏طالبہ ‏کو ‏دیا ‏گیا ‏لیپ ‏ٹاپ۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٣١ اگست ٢٠٢٠۔
=============================
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی جانب سے یوپی بورڈ کے انٹر امتحان میں ضلع میں اول مقام حاصل کرنے والی شارڈا انٹرمیڈیٹ گرلس اسکول خانا پٹی کی ہونہار طالبہ جاگرتی موریہ کو بھیجا گیالیپ ٹاپ پارٹی کے عہدیدارن نے طالبہ کے گھر پہنچ کر سونپا۔
واضح ہو کہ یوپی بورڈ امتحان کے نتائج کے بعد سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ریاست کے ہر ضلع کے اعلی مقام حاصل کرنے والے طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے تحت ان کے ذریعہ بھیجا گیا لیپ ٹاپ ضلع صدر لال بہادر یادو، ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو، نوجوان لیڈر لکی یادو، پونم موریہ، راج ناتھ یادو سمیت دیگر عہدیداران لیپ ٹاپ کے ساتھ ضلع کی ٹاپر جاگرتی موریہ کے گھر درگاپور پہنچے جہاں طالبہ کو اہل خانہ کی موجودگی میں لیپ ٹاپ،سرٹیفکیٹ سونپ کر اعزاز سے نوازہ گیا۔اس موقع پر جنرل سیکریٹری حسام الدین شاہ،راجن یادو،شیام نرائن بند،لال پرتاپ یادو،راہل ترپاٹھی،پربھاکر موریہ،جے ہند یادو،گلاب یادو سمیت دیگر کارکن موجود رہے۔