Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 31, 2020

گٸو ‏شالہ ‏کی ‏مرمت ‏کے ‏دوران ‏دیوار ‏منہدم ‏۔۔ایک ‏شخص ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ/٣١ اگست ٢٠٢٠۔ 
==============================
پوارا تھانہ حلقہ کے مڑوادودک گاؤں میں پیر کے روز گؤشالہ کی مرمت کے دوران دیوار منہدم ہونے سے نوجوان کی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے پرتھوی راج بند40ولد بچو رام بند کا گھر کے سامنے گؤشالہ ہے جہاں وہ اپنے مویشیوں کو رکھتا ہے۔پیر کے روز وہ گؤ شالہ کی خراب ہو چکے ٹین سیڈ کی مرمت کر رہا تھا کہ اسی دوران لکڑی کی کڑی ٹوٹ گئی جس کے سبب میں سیڈ کی دیوار منہدم ہو گئی اور نوجوان ملبے میں دب کر شدید زخمی ہو گیا۔دیوار کے منہدم ہوتے ہی شور سن پہنچے اہل خانہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو ملبے سے نکا ل علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔