Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 31, 2020

لاکھوں ‏کی ‏چوری ‏سے ‏اہل ‏موضع ہراسںاں۔۔پولیس ‏کارواٸی ‏میں ‏مصروف

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/٣١ اگست ٢٠٢٠ ۔
==============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے سینا پور گاؤں میں گزشتہ دیر شب حوصلہ بلند چوروں نے ایک مکان کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے اندر داخل ہو کر لاکھوں روپے کے زیورات سمیت قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔پیرکی صبح غائب سامان دیکھ متاثر نے پولیس کو اطلاع دیا جس پر پہنچی پولیس نے معائنہ کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے ورادھے چوہان ولد منر چوہان گزشتہ دیر شام کھانے کے بعد کنبہ کے ساتھ ایک کمرے میں سو گئے۔دیر شب پیچھے کے راستہ سے چور گھر میں داخل ہو گئے اور دوسرے کمرے کی آلماری توڑ اندر رکھا 2لاکھ روپے قیمت کے زیورات اور قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔پیر کی صبح مکان مالک نیند سے بیدار ہوا تو بکھرے ہوئے سامان اور غائب زیورات دیکھ واقعہ کی اطلاع مقامی تھانے پر دی۔چوری کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معائنہ کرتے ہوئے متاثر سے تحریر لیکر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔