Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 31, 2020

ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏ایل ‏ٹو ‏کوویڈ ‏اسپتال ‏کا ‏کیا ‏معاٸنہ۔۔سی ‏ایم ‏او ‏کو ‏دی ‏ضروری ‏ہدایات۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /نماٸندہ /٣١ اگست ٢٠٢٠۔ 
==============================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے پیر کے روزضلع خاتون اسپتال میں قائم عارضی ایل ٹو کوویڈ اسپتال کا معائنہ کیا۔انھوں نے اسپتال میں آٹھ وینٹیلیٹر، اعلی انحصار یونٹوں، 100 بستروں اور آیسولیشن وارڈوں کا معائنہ کر حالات کا جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران انھوں نے سی ایم اوکو ہدایت دیا کہ اضافی خالی جگہ میں 50 بیڈ کے لئے مزید انتظامات کریں۔ انھوں نے اسپتال کی چوتھی منزل پر ڈاکٹروں کے قیام کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انھوں نے سی ایم اوکھانا پکانے کا انتظام کرنے کے لئے یہاں کے ایک کمرے میں باورچی خانے کا انتظام کرنے کی ہدایت دی۔معائنہ کے دوران انھوں نے ایمرجنسی کے دوران لفٹ میں پھنسے پر سہولت کا بھی جائزہ لیا اور تفصیلی معلومات حاصل کر سی ایم او کو اسپتال میں مریضوں کیلئے حکومت کی منشا کے مطابق سبھی سہولت مہیا کرانے کی ہدایت دی۔