Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 31, 2020

الہٰ ‏آباد ‏ہاٸی ‏کورٹ ‏نے ‏ڈاکٹر ‏کفیل ‏خان ‏کی ‏فوری ‏رہاٸی ‏کا ‏حکم ‏دے ‏دیا ‏۔


 بی آر ڈی میڈیکل کالج  گورکھپور کے پروفیسر اور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو یو پی پولیس نے گذشتہ سال 13 دسمبر کو سی اے اے ، این آر سی اور این پی اے کے احتجاج کے دوران علی گڑھ یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 لکھنؤ: اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /1 ستمبر 2020.
==============================
الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔  بی آر ڈی میڈیکل کالج ، گورکھپور کے پروفیسراور ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان کو یو پی پولیس نے گذشتہ سال 13 دسمبر کو سی اے اے ، این آر سی اور این پی اے کے احتجاج کے دوران علی گڑھ یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔  عدالت نے ڈاکٹر کفیل کو این ایس اے کے تحت نظربند کرنا غیر قانونی قرار دیا۔