اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید نے ہندوستان کے خلاف ایٹمی بم کا استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٠ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کو لے کر شیخ رشید نے براہ راست دعوی کیا ہے کہ پاکستان نے اپنا ہتھیار تیار رکھا ہے اور اگر ہندوستان حملہ کرتا ہے تو روایتی جنگ نہیں ہوگی ، سیدھے ایٹمی حملہ ہوگا ، جس میں آسام تک کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے ۔ عمران خان کے وزیر نے کہا کہ ہمارا ہتھیار مسلمانوں کی زندگیوں کو بچاتے ہوئے آسام تک ٹارگیٹ کرسکتا ہے ۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہے جب شیخ رشید نے ایسا بیان دیا ہے ۔
ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو کے دوران عالمی سیاست پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج چین امریکہ ، آسٹریلیا ، کناڈا اور برطانیہ کے خلاف کھڑا ہے جبکہ اپنے نئے دوست نیپال ، سری لنکا ، ایران اور روس کے ساتھ نیا بلاک بنا رہا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایسے میں پاکستان کو چین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر ہندوستان نے حملہ کیا تو روایتی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ یہ خونی اور آخری جنگ ہوگی اور ایٹمی جنگ ہوگی ۔ ہمارا ہتھیار کیلکولیٹڈ ، چھوٹا ، پرفیکٹ اور نشانے پر ہے ۔ آسام تک ٹارگیٹ کرسکتا ہے ۔ پاکستان کے پاس روایتی جنگ کی گنجائش کم ہے ۔