Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, August 20, 2020

سمندر میں ترکی کے ہاتھ لگا ایسا خزانہ ، بدل دے گا پورے ملک کی تصویر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جمعہ کو باشندگان وطن کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی ۔ امید ے کہ اس سے ملک میں ایک نئے دور کی شروعات ہوگی ۔

صداٸے وقت /ذراٸع /٢٠ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
ذراٸع ابلاغ کے مطابق  ترکی  کے ہاتھ ایک بڑا خزانہ لگا ہے ۔ یہ خزانہ ملک کی تصویر بدل سکتا ہے ۔ دراصل ترکی کو کالا سمندر میں قدرتی گیس (Natural Gas)  کا ایک بڑا ذخیرہ ملا ہے ۔ اس گیس ذخیرہ کی تلاش سے وابستہ دو لوگوں نے بلومبرگ کو اس کی جانکاری دی ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان  نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے ۔ اردوغان نے کہا کہ جمعہ کو باشندگان وطن کو ایک بڑی خوشخبری دی جائے گی ۔ امید ہے کہ اس سے ملک میں ایک نئے دور کی شروعات ہوگی ۔
صدر رجب طیب اردوغان   کے اعلان کے بعد ڈالر کے مقابلہ میں سمندری کرنسی لیرا اور شیئرس میں بھاری اچھال دیکھنے کو ملا ۔ ترکی پیٹرول ریفائنری اے ایس اور پٹرولیم مینوفیکچرنگ پیٹ کم پیٹروکیمیا ہولڈنگ کے شیئرس کی قیمتیں 7.6 اور 9.9 فیصدی تک بڑھ گئیں ۔ حالانکہ بحیرہ روم کے متنازع آبی علاقہ میں توانائی کے ذخیرہ کی تلاش کرنے کی وجہ سے ترکی کا یوروپی یونین کے ساتھ تنازع اور بڑھ گیا ہے ۔
ترکی کے وزیر توانائی نے بتایا کہ جولائی کے مہینے میں ڈرلنگ شپ فتیح نے ترکی کے ایریگل کے نزدیک ساحلی علاقہ میں ٹونا ون زون میں کھودائی شروع کی تھی ۔ بلوبے ایسیٹ کے ایک پالیسی ساز تموتھی ایش نے ٹویٹ کیا کہ پہلے بھی کالا سمندر میں گیس کے ذخائر تلاش کئے گئے ہیں ، لیکن محدود پیمانے پر ہی تلاش ہوئی ہے ۔ ترکی میں ہر سال ۳۵ سے ۵۰ ارب ڈالر تیل و گیس امپورٹ پر خرچ ہوجاتے ہیں، لیکن اب اگر گیس کا بہت بڑا ذخیرہ ملا ہے ، تو ترکی کی قسمت بدل سکتی ہے ۔
آپ کو بتادیں کہ ٹونا ون ترکی کے ساحل سمندر سے تقریبا ۱۵۰ کلو میٹر کی دوری پر ہے ۔ بلغاریہ اور رومانیا کی سمندری حدود کے نزدیک ہے ۔ یہ علاقہ رومانیہ کے نیپٹون بلاک سے بھی زیادہ دور نہیں ہے ۔ نیپٹون بلاک کالا سمندر میں آٹھ سال پہلے کھوجا گیا بڑا گیس ذخیرہ ہے ۔ ترک بحریہ کی ویب سائٹ کے مطابق ترکی کی ڈرلنگ شپ فتیح ٹونا ون میں جولائی مہینے سے کھودائی کررہی ہے ۔