Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 29, 2020

حاجی ‏شکیل ‏احمد ‏کی ‏پہلی ‏برسی ‏پر ‏پیش ‏کی ‏گٸی ‏خراج ‏عقیدت۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ/٢٩ اگست ٢٠٢٠
==============================
سراٸمیر۔۔۔ حاجی شکیل احمد  مقبول عام ” ماسٹر شکیل “ رہاٸش شاہگنج ضلع جونپور کی سماجی کو مدنظر رکھتے ہوئے یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی  اورصحافی ماہنامہ میگزین ” جن ہت “ کے چیف ایڈیٹر وصی صدیقی کے والد  حاجی شکیل احمد کی پہلی برسی کے موقع پر سراٸمیر میں  وصیی صدیقی کی رہاٸش گاہ  پر سوشل دوری کو دھیان میں رکھتے ہوٸے خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک پروگرام رکھا۔ 
اس موقع پر آنسو بھری خراج عقیدت پیش کرتے ہوٸے ان کے فرزند ارجمند نے کہا کہ حاجی صاحب ایک نیک دل  انسان  درس و تدریس سے جڑے رہے اور  35 سال تک انگریزی کے لیکچرر کی خدمات انجام دٸیے۔ ، آج ان کے بہت سے طلباء ملک میں اعلی عہدوں پر  فاٸز ہیں یہاں تک کہ غیر ممالک میں بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔وصی صدیقی نے کہا کہ آج میں جو کچھ ہوں انھیں کے زیر سایہ اور انھیں کی پرورش و تربیت کیوجہ سے ہوں  ، اس کے سوشل کاموں  کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ 
اس موقع پر صداٸے وقت نیوز پورٹل کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوٸے  کہا کہ حاجی شکیل احمد ایک اچھے دل والے شخص تھے ، وہ ہمیشہ قوم میں تعلیم و  تربیت  کی بات کرتے تھے اور ساری زندگی قوم کے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کہ کوشش کرتے رہے۔میرے ان سے ذاتی مراسم تھے مجھ سے بہت محبت و احترام سے پیش آتے تھے اور ہمیشہ دعاٸیں دیتے رہے آج میں انہیں دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔  اور اللہ تعلیٰ سے ان کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کی بشری کوتاہیوں کو معاف کرے اور ان کے نیک کاموں کو شرف قبولیت بخشے۔اس موقع پر  سماج کے دانشوران و صحافی حضرات کے علاوہ طارق عبد الرحمن پپو مہاپردھان ، محمد ہاشم ، آنند رائے، سابق   چیئرمین عبیدالرحمن
 رتیش کمار معظم ، رضی احمد
 انکت تیواری ویویک کمار ،  انیس احمد  اور دیگر افراد نے شرکت کی۔