Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 29, 2020

مرکزی حکومت نے جاری کی انلاکه چار کی گا ئیڈ لائنس ، سات ستمبر سے شروع ہوگی میٹرو سروس

ان لاک 4 کی گائیڈلائنس کے مطابق اوپن ائیر تھئیٹر 21 ستمبر سے کھولے جاسکیں گے ۔ سماجی ، اکیڈمی ، اسپورٹس ، انٹرٹینمنٹ ، ثقافتی اور مذہبی اجلاس کی اجازت 21 ستمبر سے ہوگی ۔ اس میں صرف 100 لوگوں تک کی موجودگی کی چھوٹ ملے گی ۔شراٸط کیساتھ 7 ستمبر سے شروع ہوسکے گی میٹرو خدمات۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ اگست ٢٠٢٠۔
=============================
مرکزی حکومت نے ان لاک 4 کی گائیڈ لائنس جاری کردی ہیں ۔ ان لاک 4 میں سات ستمبر سے میٹرو خدمات بحال ہوجائیں گی ۔ حکومت کے ذریعہ جاری گائیڈلائنس کے مطابق 30 ستمبر تک اسکول اور کالج بند رہیں گے ۔ اس کا فیصلہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ سے بات چیت کرکے کیا گیا ہے ۔ نئی گائیڈلائنس کے مطابق اوپن ائیر تھئیٹر 21 ستمبر سے کھولے جاسکیں گے ۔ سماجی ، اکیڈمی ، اسپورٹس ، انٹرٹینمنٹ ، ثقافتی اور مذہبی اجلاس کی اجازت 21 ستمبر سے ہوگی ۔ اس میں صرف 100 لوگوں تک کی موجودگی کی چھوٹ ملے گی ۔ حالانکہ اجلاس میں لوگوں کیلئے فیس ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ کے ضابطہ پر عمل کرنا لازمی ہوگا اور ان کی تھرمل اسکریننگ کی جائے گی اور ہینڈ واش اور سینیٹائزر دستیاب کرایا جائے گا ۔
گائیڈلائنس کے مطابق میٹرو خدمات سات ستمبر سے شروع ہوں گی ۔ میٹرو میں حکومت کی گائیڈلائنس پر عمل کرنا لازمی ہوگا ۔ میٹرو ریل کو چلائے جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ یہ سات ستمبر کو گریڈیڈ طریقہ سے شروع کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں جلد ہی ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے ایس او پی جاری کیا جائے گا 
حکومت کی ہدایت کے مطابق اسکول کالج 30 ستمبر تک بند رہیں گے ۔ حالانکہ آن لائن اور ڈیسٹنس لرننگ پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی ۔ لیکن 21 ستمبر سے کچھ سرگرمیوں میں رعایت دی جائے گی ۔ پچاس فیصد اسٹاف کو آن لائن ٹیوشن کیلئے اسکول بلایا جاسکتا ہے ۔ کنٹینمنٹ زون سے باہر نویں جماعت سے بارہویں تک کے طلبہ ٹیچر کی رہنمائی حاصل کرنے کیلئے اپنی مرضی سے جاسکتے ہیں ، لیکن اس کیلئے والدین سے تحریری منظوری ضروری ہوگی ۔ علاوہ ازیں پی ایچ ڈی اور ریسرچ اسکالر لیباریٹری جاسکتے ہیں ، مگر اس کیلئے شرائط لاگو ہوں گی ۔
ملک بھر میں سنیما ہال ، سوئمنگ پول ، تھئیٹر بند رہیں گے ۔ بین الاقوامی سفر پر روک جاری رہے گی ۔ کوئی بھی ریاست مرکز سے تبادلہ خیال کئے بغیر کنٹینمنٹ زون کے باہر لوکل لاک ڈاون نہیں لگا سکتی ہے ۔ کنٹیمنٹ زون کے باہر اگر ریاستوں کو لاک ڈاون لاگو کرنا ہے تو مرکزی حکومت سے اس کو مشورہ کرنا ہوگا اور اجازت لینی ہوگی ۔