Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 29, 2020

: الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے کیا انکار

الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی تمام عرضیاں خارج کردی ہیں۔ شوکت عابدی سمیت کئی سماجی کارکن نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔
الہ آباد:اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ اگست ٢٠٢٠۔
==============================
 یو پی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے معاملہ پر عدالت سے بھی راحت نہیں ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی تمام عرضیاں خارج کردی ہیں۔ شوکت عابدی سمیت کئی سماجی کارکن نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔
ہائی کورٹ نے کہا کورونا وائرس کو روکنے کیلئے سرکاری پابندی ضروری ہے۔  اس معاملے میں ریاستی اور مرکزی حکومت کی گائڈ لائن پر عمل کیا جائے۔ جسٹس ششی کانت اور جسٹس شمیم احمد کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔