Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, August 31, 2020

مولانا ‏شاہ ‏بلال ‏احمد ‏قادری ‏بڑی ‏خوبیوں ‏کے ‏انسان ‏تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مفتی ‏ثناءٕ ‏الھدیٰ ‏قاسمی۔


پٹنہ( پر یس ریلیز 31اگست عبد الرحیم برہولیا وی)/صداٸے وقت۔
==============================
مولانا شاہ بلال احمد قادری کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی نایب ناظم امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھاڑکھنڈ نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے مفتی صاحب نے فرمایا مولانا مرحوم کا علم پختہ اورمزاج متواضع تھا. مختلف موقعوں سے امارت شرعیہ کی مٹنگوں میں انکے صائب الرائے ہونے کا اندازہ ہوا یوں تو انکا قلم فقہ و حدیث کے موضوع پر بھی چلا کرتا تھا لیکن بزرگا ن دین کے احوال و آثار رقم کرنےمین انہیں خاص مہارت تھی۔
           مفتی ثناءٕ الھدیٰ قاسمی۔

. انہوں نے خانقاہ مجیبیہ کے اکا بر کے احوال پر کئ کتا بیں تصنیف فرمائیں. المجیب کے صفحات پر بکھری انکی تحریر وں کو جمع کر دیا جا ئ تو مزید کئ کتا بیں تیار ہو جائیں گی. وہ امارت شرعیہ اور اکابر امارت کےقدرداں تھے اور حسب موقع امارت کے پروگرام اور مٹنگوں میں شرکت کرتے تھے. خانقاہ مجیبیہ کے حلقوں میں انکےاسفار سے خانقاہ کے کاموں کو بڑی تقویت ملتی تھی. ایسے با فیض عالم کی وفات موت العالم موت العالَم کے مصداق ہے. اللہ مولانا کی مغفرت فرمائے اور پس ماںدگان کوصبر دے. آمین