Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, August 22, 2020

قبا ‏انٹر ‏نیشنل ‏اسکول ‏کے ‏ہر ‏دلعزیز ‏و ‏فعال ‏رکن ‏محمد ‏اسلم ‏رفیع ‏پور ‏کی ‏ناگہانی ‏موت ‏سے ‏ماحول ‏غمزدہ۔

از/ حافظ ابرار احمد ندوی۔/صداٸے وقت 
============================
موت ایک اٹل حقیقت ہے، جس سے کسی بھی جاندار کو مفر نہیں، موت کو کسی بھی چیز سے ٹالا نہیں جا سکتا، ہر امیر غریب گورے کالے چھوٹے بڑے کو ایک دن مرنا ہے، اور یہ بھی سچ ہے کہ موت کی تلخ حقیقت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا دنیا کی ہر چیز کے بارے میں اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن آج تک کسی بھی فرد بشر نے موت کی سچائی سے انکار نہیں کیا، لہذا ہر شخص کو اپنی آخرت کی تیاری کرتے رہنا چاہیے، کیونکہ کیا معلوم کب وقت اجل آجائے اور اس دنیائے فانی سے رخصت ہونا پڑے. 
*قبا انٹر نیشنل اسکول* کے انتہائی فعال اور خوش مزاج رکن اور ہردلعزیز شخصیت حضرت جناب *محمد اسلم سر* رفیع پورکی ناگہانی وفات نے سب کو غمگین کر دیا، اور قبا انٹر نیشنل اسکول نے اپنے ایک وفا شعار خوش باش سرگرم رکن کو کھو دیا ہے، جس کی وجہ سے ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جس کو پر کرنا بہت مشکل ہے، اللہ تعالی اسکول کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، اور مرحوم کی سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے، اور اللہ تعالی مرحوم کی قبر کو منور فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے. 
آمین ثم آمین
 ایں دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد. 

*از: قبا انٹرنیشنل اسکول و جملہ اسٹاف*