Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, August 30, 2020

آج ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشورہ پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ٣٠ اگست ٢٠٢٠۔
=============================
آج ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشورہ پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔یہ دن پیغمبراسلام حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد دلاتاہے جنہوں نے سچائی اور حق وانصاف کی سربلندی کےلئے کربلا میں اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔
اس سال کووڈ 19 وبا کے پیش نظر تعزیے کے روایتی جلوس نہیں نکالے جارہے ہیں۔البتہ کربلا میں شہید ہونے والوں کی عظیم قربانی کو یاد کرنے کےلئے مجلسوں اور مذہبی میٹنگوں کا انعقاد حکومت کے رہنما خطوط اور لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر عمل درآمد کے ساتھ کیاجارہا ہے۔
اس دوران سپریم کورٹ نے ایک عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے ملک بھر میں محرم کے جلوس نکالے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیاتھا۔