Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

سوشل ‏میڈیا ‏پر ‏پھیلی ‏غلط ‏افواہ ‏سے ‏پوروانچل ‏یونیورسٹی ‏کی ‏واٸس ‏چانسلر ‏ناراض۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت ۔
==============================
ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر رام جنم بھومی ٹرسٹ کو چندہ دینے کے نام پر اساتذہ کی تنخواہ سے پیسہ وصولی پر وائس چانسلر نرملا ایس موریہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے پیر کے روز صفائی پیش کیا۔
انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر رام جنم بھومی ٹرسٹ کو پیسہ دینے کیلئے اساتذہ کی تنخواہ سے کٹوتی کی خبر پوری طرح غلط ہے۔اس سازش میں یونیورسٹی کے ہی کچھ لوگ شامل ہوسکتے ہیں،جو بہتر نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اگست ماہ کا تنخواہ سبھی اساتذہ اور ملازمین کے اکاؤنٹ میں بھیج کر اس کی رشید دیا جا چکا ہے جس میں کسی طرح کی کٹوتی نہیں کی گئی ہے،باوجود اس کے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا کر پوروانچل یونیورسٹی کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے غلط افواہ پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی مانگ کی ہے۔