Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

بی ‏ایس ‏ایف ‏جوان ‏کی ‏میت ‏پہنچی ‏گاٶں۔۔ہزاروں ‏کی ‏تعداد ‏میں ‏عوام ‏آخری ‏دیدار ‏کے ‏لٸے ‏اکٹھا ‏ہوٸے۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /7 ستمبر 2020.
==============================
مڑیاہوں کوتوالی حلقہ کے چھانگاپور گاؤں کے رہنے والے بی ایس ایف کے فوجی جوان دیویندر کمار دوبے 27ولد اکھلیش کی لاش پیر کے روز آبائی گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔دوپہر میں بی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمارنڈنٹ لاش کو قومی پرچم میں لپیٹ کر گاؤں پہنچتے ہی ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگ فوجی کے آخری دیدار کیلئے امنڈ پڑے۔
واضح ہو کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے دیویندر کماردوبے بی ایس ایف میں سب انسپکٹر کے عہدے پر راجستھان میں تعینات تھا جہاں طبیعت خراب ہونے کے بعد علاج کے دوران گزشتہ روز موت ہو گئی تھی۔فوجی کی موت ہونے کی خبر ملتے ہی گاؤں میں کہرام مچا ہوا تھا۔پیر کے روز بی ایس ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ پی وی ناگیشور راؤ کی قیادت میں فوجیوں کا دستہ جوان کی لاش لیکر آبائی گاؤں پہنچے تو ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کی بھیڑ آخری دیدار کیلئے امنڈ پڑا۔فوجی کی موت کی خبر ملتے ہی ایس ڈی ایم کوشلیندر مشرا،سی او راجیندر کمار سمیت سابق ممبر اسمبلی شردھا یادو،مچھلی شہر بھاجپا صدر رام ولاس پال،ڈاکٹر اودھ پال،رانا یادو،لقمان خان،ڈاکٹر فوجدار یادوسمیت دیگر عوامی نمائندوں نے فوجی کو خراج عقیدت پیش کیا۔بی ایس ایف کے جوانوں کے زریعے گارڈ آف آنر دینے کے بعد لواحقین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں والوں کے درمیان لاش کے آخری رسوم ادا کئے گئے۔