Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

خواتین ‏ضلع ‏اسپتال ‏میں ‏کووڈ ‏١٩ ‏ایل ‏ٹو ‏اسپتال ‏کا ‏افتتاح۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت .
=============================
صوبے کے وزیر مملکت برائے شہری ترقی امور  گریش چندر یادو،بھاجپا کے صوبائی ترجمان منیش شکلا،اوم پرکاش سنگھ نے ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ کی موجودگی میں ضلع خواتین اسپتال میں قائم کووڈ19ایل 2سطح کے اسپتال کا پیر کے روز فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس دوران وزیر نے اسپتال کے رجسٹریشن کمرہ،او پی ڈی،آیئسولیشن وارڈ،آئی سی یو وارڈ اور پی ایم سی کا معائنہ کیا اور مریضوں کے بیٹھنے کے انتظام کے ساتھ اسپتال احاطے میں مسلسل صاف صفائی کرانے کی ہدایت دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا مریضوں کی صحت یابی کیلئے مرکز اور صوبائی حکومت پوری طرح سنجیدہ ہے۔ضلع اسپتال میں 100بیڈ کے جدید سہولت کے والے کورونا اسپتال کے شروع ہونے سے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے مریضوں کو دوسرے اضلاع کا رخ نہیں کرنا ہوگا۔متاتر مریضوں کیلئے سبھی سہولت اس اسپتال میں مہا ہے۔انھوں نے سی ایم او کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں قائم سبھی کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔سبھی اسپتال میں ایڈوانس آکسیجن سلنڈر رکھا جائے اور مریضوں کے علاج کیلئے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی مسلسل ہونی چاہیے۔انھوں نے بتایا کہ کورونا اسپتال میں 13عدد وینٹی لیٹر،10عدد آئی سی یو بیڈ،80عدد جنرل مریضوں کیلئے بیڈ کے ساتھ 25بیڈ پر آکسیجن کی سپلائی موجود ہے۔سنگین مریضوں کیلئے ایکس رے،الٹراساؤنڈ مشین کے ساتھ سبھی ضرورت کی سہولت مہیا ہے۔پورے اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جس سے مریضوں کی نگرانی ہوتی رہے گی۔اس موقع پر سی ڈی او انوپم شکلا،سی ایم ایس ڈاکٹر اے کے شرما،آر کے سروج،بھاونا ورما سمیت اسپتال کا عملہ موجود رہا۔