Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

پھولپور ‏کوتوال ‏شیر ‏سنگھ ‏تومر ‏کے ‏انتقال ‏پر ‏کوتوالی ‏احاطہ ‏میں ‏تعزیتی ‏میٹنگ۔۔


 پھول پور  پھولپور کوتوالی کے انچارج شیر  سنگھ تومر کی وفات پر تعزیتی میٹنگ  کا اہتمام کیا گیا تھا ، اس دوران ڈپٹی کلکٹر اور تحصیلدار نے کوتوالی احاطے میں پہنچ کر پولیس فورس کی حوصلہ افزائی کرکے لوگوں کو تسلی دی۔
اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عقلین خان کی رپورٹ /7 ستمبر 2020.
=============================
  26 اگست کو کورونا سے متاثرہ پھولپور کوتوال انچارج شیر سنگھ تومر لکھنؤ کے چندن اسپتال میں زیر علاج تھے آج صبح ان کی موت کی خبر سن کر کوتوالی میں سنسنی پھیل گئی۔
اس سلسلے میں کوتوالی احاطہ میں  انچارج ایودھیا تیواری کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔سبھی پولیس اہلکار نے   2 منٹ کی خاموشی اختیار کرکے  تعزیت کا اظہار کیا۔ اور شیر سنگھ تومر کو خراج عقیدت پیش کی گٸی ۔
 اس موقع پر پھولپور ایس ڈی ایم  رویندر کمار سنگھ اور تحصیلدار نوین پرساد کوتوالی پھول پور پہنچے اور پولیس اہلکاروں کو تسلی دی۔ اس موقع پر تمام  پولیس اہلکار موجود تھے۔