Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

گیان ‏واپی ‏مسجد ‏اور ‏مندر ‏کا ‏تنازعہ ‏ایک ‏بار ‏پھر ‏سے ‏کھڑا ‏کرنے ‏کی ‏کوشش ‏۔کھداٸی ‏کے ‏دوران ‏مبینہ ‏طور ‏پر ‏مندر ‏کے ‏باقیات ‏ملنے ‏کا ‏دعویٰ۔


 ایک بار پھر یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے کہ مغل حکمرانی کے دوران وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر میں تعمیر گیان واپی مسجد مندروں کے اوپر پر تعمیر کی گئی ہے۔

وارانسی۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع۔
============================ وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کے احاطے میں گیانظام واپی  مسجد کے قریب کھدائی کے دوران قدیم مندروں کی باقیات ملے  ہیں۔  جس کے بعد یہ بات ایک بار پھر سرخیوں میں ہے کہ ایودھیا کے بعد کاشی اور متھرا کو آزاد کرنے کی کوشش کی جاٸے۔  ایک بار پھر یہ تنازعہ سامنے ہے کہ مغل حکمرانی کے دوران وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر میں تعمیر گیان واپی مسجد مندروں کو توڑ کر ان کے پر تعمیر کی گئی ہے۔ 
 خبروں کے مطابق  سری کاشی وشوناتھ دھام مندر کی تعمیر کے دوران کھداٸی میں جو باقیات ملے اس کی آثار قدیمہ کی ٹیم نے اس  تحقیقات کرنے کے  لٸے  موقع کا معائنہ کیا اور  جے سی بی سے کھدائی کے دوران پائے گئے باقیات کا معاٸن کیا ۔  وشوناتھ کے مندر میں  ٹیم اس جگہ پہنچی جہاں سے یہ باقیات ملی ہیں۔  ٹیم نے کئی زاویوں سے باقیات اور آس پاس کی  تصاویر لیں۔ 
ماہر آثار قدیمہ کی  ٹیم وہاں ایک گھنٹہ سے زیادہ قیام کی۔  اس کے بعد ، ٹیم تحقیقات کے لئے باقیات کے کچھ حصہ اپنے  ساتھ لیکر  روانہ ہوگئی۔ تحقیقاتی رپورٹ آنے تک محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم کچھ بھی بولنے سے گریز کررہی ہے 
 ٹیم ممبران کا کہنا تھا کہ وہ اپنی رپورٹ مندر انتظامیہ کو پیش کریں گے۔  ٹیم میں سرکل افسر سبھاش یادو اور بنارس ہندو یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ماروتی نندن تیواری شامل تھے۔
  واضح کر دیں  کہ جمعرات کو شری کاشی وشوناتھ دھام کی تعمیر کے دوران ، جے سی بی کھدائی کے دوران اچانک یہ باقیات ملی تھیں ، جس کے بعد اس جگہ پر کھدائی بند کردی گئی تھی۔ 
 کاشی میں یہ بات  زیر بحث  ہے کہ یہ باقیات 16 ویں صدی کے مندر سے تعلق رکھتی ہیں۔  فی الحال ، رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہوے۔  یہ باقیات جے سی بی سے شرنگار گوری کے مغرب میں اپر ناتھ مٹھ کی طرف کھدائی کے دوران پائی گئیں۔ ذراٸع کے مطابق ، مندروں کے فنی آثاروں میں ، کلش  اور کمل کے پھول واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں۔  اس وقت ، مندر  انتظامیہ  کچھ بھی کہنے سے گریز کر رہی ہے۔  البتہ پاٸے گٸے باقیات کو محفوظ رکھا گیا ہے۔