Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

اعظم ‏گڑھ۔۔پھولپور ‏کوتوالی ‏انچارج ‏انسپکٹر ‏شیر ‏سنگھ ‏تومر ‏کا ‏کورونا ‏سے ‏انتقال۔

 2 ہفتے قبل کورونا کی مثبت رپورٹ آئی ، لکھنؤ کے چندن اسپتال میں شام 4 بجے آخری سانس لیا۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردش /صداٸے وقت /محمد عقلین کی رپورٹ۔/ 7 ستمبر 2020.
============================== پھولپور کوتوالی میں بطور انسپکٹر تعینات شیر ​​سنگھ تومر لکھنؤ کے چندن اسپتال میں فوت ہوگئے ، شیر سنگھ تومر کی کورونا مثبت رپورٹ 26 اگست کو سامنے آئی .ان کی دوسری رپورٹ منفی نکلی ۔اس کے باوجود گلے میں بہت زیادہ انفیکشن ہونے سے پریشانی بڑھ گٸی   جس کی وجہ سے انہیں لکھنؤ کے چندن اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھ دیا ، پیر کی صبح 4 بجے کے قریب اس کی موت ہوگئی۔پولیس اہلکاروں اور خیر خواہ افراد کو ان کی موت کی اطلاع ملی۔  
واضح ہو کہ  شیر سنگھ تومر اٹاوہ ضلع کے تنوا گاؤں کے رہنے والے تھے۔