Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, September 7, 2020

آل ‏انڈیا ‏کیھیت ‏مزدور ‏یونین ‏کے ‏ارکان ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرہ

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت۔/7 اگست 2020.
=========================----===
 (ایس این بی)آل انڈیا کھیت مزدور یونین کے کارکنانوں نے کسانوں کی مانگ کو لیکر پیر کے روز مچھلی شہر تحصیل احاطے میں دھرنہ مظاہرہ کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کو منسوب سات نکاتی مطالبات کا میمورنڈم ایس ڈی ایم امیتابھ یادو کو سونپا۔
اس موقع پر مقرین نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران جب لوگ پریشان حال ہے،ایسے میں سبھی ضرورت مندوں کو 10کلو اناج چھ ماہ تک مفت دیا جائے۔غریب،بے سہارا کنبوں کیلئے 7500روپے ماہانہ،منریگا مزدوروں کو 200دن کام اور بیروزگار ی بھتہ دیا جائے۔انھوں نے روزگار گارنٹی قانون نافذ کرنے سمیت مقامی دان گاؤں کے37نااہل پٹے کی جانچ کر معطل کرنے کی مانگ کی۔انھوں نے ضروری سامان،منڈی قانون،زراعت بیوپار،بجلی قانون اور مزدوروں کے استحصال کو روکنے سمیت صوبے میں بے پٹری ہوئی قانون نظام کو درست کرانے کی مانگ کی۔پروگرام کی صدارت بسنت لال یادو اور نظامت رام کشن نے کیا۔اس موقع پر کامریڈ جے لال سروج،رادھیکا،پشپا،درگاوتی،سنیتا،چندراوتی،رام جیاون،وملا،سروجا،سیما موریہ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔