Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 18, 2020

پرھان ‏کا ‏گولی ‏مارکر ‏قتل ‏۔۔عوام ‏نے ‏شاہراہ ‏پر ‏لگایا ‏جام۔۔۔داروغہ ‏سمیت ‏چار ‏پولس ‏اہلکار ‏ ‏معطل۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /نماٸندہ / 18 ستمبر 2020 .
==============================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے گل گلا شہید بازار میں کلینک میں بیٹھے گاؤں پردھان کو نقاب پوش تین بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر فرار ہو گئے۔پردھان کی موت کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں دیہی موقع پر پہنچ گئے اور دیر شب لکھنو۔بلیا شاہراہ پر جام لگا دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد مشتعل ہجوم کو سمجھا کر جام ختم کرایا۔معاملے میں پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔قتل کے پیچھے پردھان کے الیکشن کو لیکرگاؤں کی سیاست بتائی جا رہی ہے۔
اطلاع کے مطابق مقامی تھانہ حلقہ کے عماری گاؤں کے رہنے والے بسنت لال گاؤں کے پردھان ہیں۔گاؤں کے پردھان ہونے کے ساتھ ہی تین کلومیٹر دور مذکورہ بازار میں اپنا کلینک بھی چلاتے تھے۔گزشتہ دیر شام وہ اپنی کلینک پر گاؤں کے ہی رام تیرتھ کے ساتھ بیٹھ کر بات کر رہے تھے کہ اسی دوران تین کی تعداد میں موٹرسائیکل سے نقاب پوش بدمعاش کلینک میں داخل ہوئے اور ایک بدمعاش نے رام تیرتھ کو پکڑ لیا جبکہ دو دیگر بدمعاشوں نے نزدیک سے سر پر نشانہ لگا کر گولی چلا دی جس کے سبب میں جائے واقوعہ پر ہی ان کی موت ہو گئی۔واردات کو انجام دیتے ہی بدمعاش موٹرسائیکل سے فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے جاتے ہی ساتھ میں بیٹھے رام تیرتھ نے شور مچاتے ہوئے مقامی لوگوں کو جمع کیا اور اطلاع لواحقین سمیت پولیس کو دی۔پردھان کے قتل ہونے کی اطلاع ملتے لواحقین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے اور بدمعاشوں کی گرفتاری اور فوری کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے شاہراہ پر جام لگا دیا۔شاہراہ پر جام لگتے ہی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ادھر خبر ملتے ہی سی او شاہ گنج جتیندر دوبے،تھانہ انچارج پنکج پانڈے اور سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی اور گھنٹوں کی مشقت کے بعد جام کو ختم کرایا گیا۔دیر شب پولیس سپرٹنڈنٹ راج کرن نیر بھی موقع پر پہنچ کر بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے ایس پی سٹی کی قیادت میں ٹیم تشکیل کر جلد کاروائی کی ہدایت دیا۔معاملے میں پولیس متوفی کے بیٹے کی تحریر پر گاؤں کے ہی پانچ لوگوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کردی گٸی ہے  پولیس سپرٹنڈنٹ نے ڈیوٹی میں لاپرواہی کرنے پر حلقہ داروغہ سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔پولیس سپرٹنڈنٹ کی اس کاروائی سے پولیس محکمہ میں افرا تفری کا ماحول قائم رہا۔