Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, September 18, 2020

آدھار ‏کارڈ ‏بنوانے ‏کو ‏لیکر ‏ہیڈ ‏پوسٹ ‏آفس ‏پر ‏امڈا ‏عوام ‏کا ‏ہجوم

جون پور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١٨ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
شہر کے پردھان ڈاک گھر میں آدھار کارڈ بنوانے اور ترمیم کرانے کیلئے جمعہ کے روز بڑی تعداد میں نوجوانوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔جمعہ کی الصبح سے ہی شہر کے اطراف سے آئے سینکڑوں کی تعدادمیں نوجوان قطار میں لگ گئے۔اس دوران معاشرتی دوری کی جم کر دھجیاں اڑائی گئی۔اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی بھیڑ جمع ہونے کی اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج راج کالج سمیت درجنوں پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور قطار میں لگے لوگوں کو درخواست فارم تقسیم کیا۔
واضح ہو کہ شہر کے شاہی اٹالہ مسجد کے قریب واقع پردھان ڈاک گھر میں ان دنوں نئے آدھار کارڈ اور ترمیم کا کام چل رہا ہے۔آدرھار کارڈ ترمیم کرانے اور بنوانے کیلئے جمعہ کے روز سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔الصبح سے ہی جمع ہوئے نوجوانوں کی قطار شاہی اٹالہ مسجد تک لگ گئی اور سڑک پر جام کے حالات پیدا ہو گئے۔بڑی تعداد میں نوجوانوں کے امنڈے ہجوم کی اطلاع ملتے ہی چوکی انچارج راج کالج پشپا دیوی درجن بھر پولیس اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی اور قطار میں لگے لوگوں کو سڑک سے کنارے کرایا۔اس دوران قطار میں لگے لوگوں کی سہولت کیلئے پولیس نے ہی درخواست فارم تقسیم کیا۔آدھار کارڈ کے لئے امنڈی نوجوانوں کی بھیڑ میں معاشرتی فاصلے کی جم کر دھجیاں اڑائی گئی اور پولیس خاموش نظارہ دیکھتی رہی۔