Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, September 22, 2020

ارشاد ‏علی ‏آزاد ‏کو ‏بہار ‏شیعہ ‏وقف ‏بورڈ ‏کا ‏چٸر ‏مین ‏بنانے ‏کی ‏ڈاکٹر ‏عبد ‏السلام ‏فلاحی ‏کی ‏اپیل۔


پٹنہ۔۔بہار /صداٸے وقت / ٢٢ ستمبر  ٢٠٢٠پریس ریلیز ۔
==============================
جنتا دل یوناٸٹیڈ کے میڈیکل سیل کے  جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالسلام فلاحی نے کہا ہے کی وزیر اعلی نتیش کمار کی طرف سے شیعہ وقف بورڈ  کو لکھے مکتوب میں صاف کہا گیا تھا کی بہار میں وقف جائیداد کے تحفظ ناجائز قبضہ سے آزاد کرانے اور وقف جائیداد کے سروے کو یقینی بنانے ساتھ ہی  اقلیتوں کے فلاحی منصوبوں کو زمینی سطح پر عملی جامہ پہنانے کے لیے ریاستی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی بہار میں ہمیشہ سے ہی نتیش کمار نے سبھی طبقات   بالخصوص اقلیتی طبقہ کے لئے اور روزگار کو فروغ دینا چاہا۔۔ یہ ایک خواب تھا اور ایک امید تھی جس کی توقع وزیراعلی نے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد سے کی تھی پورے بہار میں وقف کی جائیداد کا تجزیہ کرتے ہیں تو  اندازہ ہوتا ہے کی بہار ریاستی شیعہ وقف بورڈ نے بہار میں جو کام کیا تھا اس میں  اضافہ ہوا ہے وہیں  آمدنی میں 25 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ ریاستی حکومت کی امداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جو ٹیکس ٢٥ لاکھ وصولا جارہا تھا  جا رہا تھا وہ ایک  کروڑ سے زیادہ وصول کیا جا رہا ہے۔  بورڈ کی سالانہ آمدنی 30 لاکھ تھی جو اب  پانچ کروڑ ہوگئی مسٹر ارشاد علی آزاد نے بہار میں وقف جائیداد کو ناجائز قبضہ سے آزاد کرانے میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ قابل مبارک باد ہے پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہا فضل امام شاپنگ کمپلیکس وشال میگا مارٹ رضوان پیلس اور ٹائم آف انڈیا جیسی عظیم الشان عمارت بنی ہوئی ہے اب اور بھی بڑی بڑی جگہ ہیں جن کو کورٹ کے حکم نامے کے مطابق خالی کرنے کے بعد کام کیا گیا ہے ضروری ہے کی جو بھی وقت کی جائیداد ہے وہ سب عوامی ملکیت ہے اور اس میں صرف 30 سال کا لیز ممکن ہے شیعہ وقف بورڈ کے چیرمین ارشاد علی آزاد کے ذریعے غریب بچوں کی شادی میں بھی قسط 25 ہزار روپے کی امداد تقریبا 100 بچیوں کو دیا ہے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے لیے سالانہ ایک کروڑ روپے کا بجٹ دینے کا کام کیا ہے ہونڈا سٹی کا ایک سی بی ایس سی سکول کی زمین کو بھی اپنی تحویل میں لیتے ہوئے قبضہ سے آزاد کرا کر سو سے زائد بچوں کو مفت تعلیم کا نظم کیا ہے مظفرپور میں ٹیڈی گوئنگ کا اسکول پھلواری شریف میں حیدری ایجوکیشنل ٹرسٹ اور پٹنہ کے باٸی  پاس میںاسکول زیر تعمیر ہے اور اس میں بھی بیس فیصد اقلیتی طلباء مفت تعلیم حاصل کریں گے اسی مدد کے  دوران غریب خاندانوں کو وقف کی رہائشی زمین دی گئی ہے بہار میں امام وموذن  کوبالترتیب چار ہزار اور دو ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے اب حکومت بورڈ کی زمین پر ہر ضلع میں اقلیتی رہائشی اسکول بنانے جارہی ہے اسکول کی تعمیر شروع ہوگئی ہے اس کے علاوہ سیوان بھاگلپور مظفر پور اور پوری ریاست  میں بورڈ نے اسکول کے لیے زمین مہیا  کردیا ہے۔ان تمام کاموں کی بنیاد پر اقلتی طبقہ کے لوگ ارشاد علی آزاد کو وقف بورڈ چٸرمین کے عہدہ کے لٸے حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔اور وزیر اعلیٰ بہار سے کزارش کرتے ہیں کہ ارشاد علی کو دوبارہ چیٸرمین بناٸیں اور آدھے ادھورے کاموں کو  مثبت انداز میں پاٸہ تکمیل تک پہنچانے کا موقع مل سکے اور بہار کا اقلیتی طبقہ اور غریبوں کی اولاد آسانی سے پڑھ لکھ کر ترقی کرسکے