Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, September 6, 2020

سیتا ‏مڑھی ‏ضلع ‏کے ‏پریہار ‏ودھان ‏سبھا ‏حقہ ‏سے ‏شمس ‏شہنواز ‏کو ‏عظیم ‏اتحاد ‏کا ‏امیدوار ‏بناٸے ‏جانے ‏کا ‏مطالبہ ‏زوروں ‏پر ‏


سیتا مڑھی ۔۔۔بہار /صداٸے وقت /محمد امین الرشید سیتامڑھی  (پریس ریلیز6ستمبر )۔
==============================
پورے بہار میں آیندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کی تیاریاں زوروں شور سے جاری ہیں ہر امیدوار اپنی اپنی ٹکٹ کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے وہیں سیتامرھی ضلع جہاں آٹھ ودھان سبھا کی سیٹ ہے پریہار ودھان سبھا حلقہ سے ہر عام وخاص کی نظر عظیم اتحاد کی طرف مرکوز ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے  یوتھ آئیکان کانگریس لیڈر شمش شاہنواز کو ٹکٹ یقینی طور پر ملنا چاہیئے کیونکہ شمش شاہنواز ہمیشہ سے اقلیتوں دلتوں اور پچھڑا ورگ کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں زین ال  انصاری بھورہا  اور غفران و تسلیم چمپارن کے ماب لنچنگ کے ذریعہ قتل معاملے میں انصاف کے لئے سب سے پہلے آواز شمس شاہنواز نے ہی بلند کی تھی اسی پر بس نہیں ہند ، نیپال بورڈ پر تنازعہ کو حل کرنے کیلئے جی جان لگا کر کوشش کرکے معاملہ کو حل کرایا تھا لاک ڈاؤن کے ایام میں آنے والے مزدوروں کو اپنے گھر پہنچا نے کا کام بھی شمش شاہنواز نے انجام دیا تھا بہت غریب پریشان حال لوگوں کے گھر تک راشن بہی پہنچا یا تھا ،
پریہار و دھان سبھا کو کون نہیں جانتا یہاں سے بی جے پی کے امیدوار جیتتے تو ہیں لیکن پریہار بلاک تو دور اپنے گاؤں کا بھی دورہ نہیں  کرپاتے کام تو بہت دور کی بات ہے افسوس ہے کہ آج تک ہم نے کسی اچھے امیدوار کو کامیاب بنانے کی فکر نہیں کی اس سے پہلے یہاں سے سابق ایم پی جناب انوارالحق مرحوم نے بہت کوشش اور محنت کی لیکن ناکامیاں انکے ہاتھ لگی اچھی بات یہ رہی کہ وہ دوسرے نمبر پر رہے 
پندرہ سال بعد پھر ایک بار نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن یوا پیڑھی کے آئیکان حاجی طاہر حسین عرف چھوٹے بابو کے چھوٹے اور ہونہار فرذند علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق  اسٹوڈنٹ  و اسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سیکرٹری جناب شمش شاہنواز صاحب نے بغیر کسی عہدے پر رہتے ہوئے تن من دھن سے دلتوں، مسلمانوں، کسانوں کے آواز اٹھائی ہےاور ہمیشہ سے ان کے مساءل کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں اس لیے
پریہار و دھان سبھا کے بوڑھے، نوجوان،  اور مائوں بہنوں اور خواص طور سے بھایا کے سابق سرپنچ محمد ارشاد انصاری، سماج سیوی عقیل احمد، چاندنی رجواڑہ کے مولانا محمد زبیر، کنہواں کے جناب محمد گلاب اور ونود رائے کی مانگ ہے  کہ مہاگٹھ بندھن کے تجیسوی یادو اور کانگریس کے صدر سے کہ شمس شاہنواز کو ٹکٹ دیکر پریہار و دھان سبھا میں ترقیاتی منصوبوں، اور کاموں کو کرنے کا موقع دیں
پورے ملک میں جب این ارسی اور سی اے اے کی مخالف میں دھرنا پردرشن جاری تھا سیتامرھی شہر میں سب سے پہلے دھرنا پردرشن کے پروگرام میں شمش شاہنواز صاحب ‌نے ہی پہل کیا تھا سی اے اے، این آر سی و این پی آر سے سب سے زیادہ نقصان دلتوں اور پچھڑا سماج کے لوگوں کا ہی ہونے والا تھا انہوں نے مشورہ کرکے سب سے ملکر کے بہت ہی اچھے انداز میں آواز اٹھائی اور کامیاب تاریخی پردرشن کروایا  
ہمیشہ سے دلت مسلم کے بیچ اتحاد کو مظبوط کرنے کا کام شمش شاہنواز نے‌کیاہے شمش شاہنواز ہمیشہ لوگوں کے سکھ دکھ میں شریک رہتے ہیں اس لیے ہرحال میں یقینی طور پر ٹکٹ ملنا چاہیے کامیابی بھی یقینی ہے