Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 19, 2020

آدھار ‏کارڈ ‏کے ‏تعلق ‏سے ‏عوامی ‏پریشانیوں ‏کے ‏مد ‏نظر ‏شاہگنج ‏کے ‏سماجی ‏کارکنان ‏نے ‏ایس ‏ڈی ‏ایم ‏کو ‏دیا ‏میمورینڈم۔مراکز ‏کی ‏تعداد ‏میں ‏اضافہ ‏کا ‏مطالبہ ‏۔


جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /١٩ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
  شاہگنج  قصبہ  کے پرانی بازار کے رہائشی سماجی کارکن راج ترپاٹھی نے آدھار کارڈ کی پریشانی کے بارے میں ہفتے کے روز اپنی ٹیم کے ساتھ ڈپٹی کلکٹر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ،
 مسٹر ترپاٹھی نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے قصبہ  اور اسمبلی حلقہ میں آدھار کارڈ بنانے اور اس میں ترمیم کرنے کے لئے دیہاتیوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جس میں گاؤں کے لوگوں کو  آدھار کارڈکے لٸے قصبہ میں آکر  رات دس بجے سے صبح دس بجے تک لاٸن لگانی پڑتی ہے اور وہ لوگ بھوکے پیاسے لاٸن میں کھڑے رہتی ہیں پھر بھی ان کے مسلے کا حل نہیں نکلتا ۔  مرکز کے مالکان بھی آدھار کارڈ کے نام پر غیر قانونی طور پر وصولی کرتے ہیں۔
اس موقع پر  سماجی کارکن غالب شیخ نے ڈپٹی کلکٹر کو مذکورہ مسائل سے آگاہ کیا کہ گائوں والوں میں جو لائن لگاتے ہیں ان میں 7 سال سے 70 سال کے عمر کے لوگ شامل ہیں  اس کے علاوہ طالبات اور طلباء اپنے نمبر کے لئے ہفتے ہفتے بھر انتظار کرتے ہیں۔
 لہذا  اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے اور بہت سے مراکز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے کہا کہ دیہاتیوں کی پریشانیوں کے پیش نظر ، مرکز میں آدھار کارڈ بنانے کی روزانہ کی گنجائش میں اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آدھار کارڈ بناسکیں۔
 اس موقع پر رحمن احمد ، امان تیواری ، شہاب الدین ، ​​آیوش تیواری ، سونو یادو ، کنور شبھم راؤ ، سچن اگرہری وغیرہ موجود تھے۔