Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 19, 2020

ایک ‏ہی ‏خاندان ‏میں ‏معمولی ‏تنازعے ‏کو ‏لیکر ‏چلی ‏گولی۔۔بیٹے ‏کی ‏موت ‏۔۔باپ ‏زخمی ‏۔حالت ‏تشویشناک

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٩ ستمبر ٢٠٢٠۔
==============================
شاہگنج تھانہ حلقہ کے تحت موضع بھرولی میں سنیچر کو صبح ایک ہی خاندان کے دو فریقوں میں معمولی تنازعہ کو لیکر حجت تکرار کے بعد گولی چل گٸی۔طارق ولد عاصم نے اپنے والد کی لاٸسنسی ریوالور سے اشتیاق احمد اور ان کے بیٹے شہمہ پر فاٸرنگ کردی جس سے شہمہ کی دوران علاج موت ہوگٸی جبکہ اشتیاق کی حالت نازک بنی ہوٸی ہے جن کا وارانسی میں علاج چل رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان راستے کو لیکر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ابھی دو دن قبل بھی مارپیٹ ہوٸی تھی۔آج صبح راستے پر اسپیڈ بریکر کی تعمیر کو لیکر جھگڑا ہوا اور بات اس حد تک پہنچ گٸی کہ خون خون کو نہیں پہچان سکا ۔جنون میں اتنا بڑا واقعہ ہوگیا۔
خبروں کے مطابق طارق فرار ہیں ۔پورا گاٶں پولس چھاونی میں تبدیل ہے۔ایس پی نے موقع کا دورہ کیاہے۔۔پولس نے طارق کے دادا مولوی اخلاق  (80) کو حراست میں لی ہے۔پورے گاٶں میں سراسیمگی ہے۔
گولی چلنے کے پورا واقعہ کیمرہ میں قید ہوکر سوشل میڈیا پر واٸرل ہوگیا ہے۔